counter easy hit

بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ کے پولیس سٹیشن میں بالی ووڈ گلوکارہ کانیکا کپور کیخلاف دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات درج کرلئے گئے۔

Complaint filed against Indian singer Kanika Kapoor for allegedly cheatingرپورٹ کے مطابق نوئیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے 40 سالہ گلوکارہ کانیکا کپور ان کے منیجر اور ایجنٹ کیخلاف آگرہ پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروائی

پولیس کے مطابق کانیکا کپور اور ان کے منیجر پر سیکشن 420، 406 اور 507 کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔شکایت کنندہ منوج شرما نے بتایا ان کی کمپنی نے گلوکارہ کو علی گڑھ میں پرفارم کرنے کیلئے 25 لاکھ روپے اداکئے تھے

۔انہوں نے الزام لگایا کہ گلوکارہ نے اس ایونٹ میں نہ تو پرفارم کیا اور نہ ہی ان کے پیسے واپس کئے جس کی وجہ سے ان کی کمپنی کو کافی نقصان ہوا جبکہ ایونٹ خراب ہونے پر انہیں شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔