counter easy hit

آؤ اور آکر اپنے می ٹو والے تجربات بتاؤ

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ جنہوں نے ‘ می ٹو’ کی مہم چلائی جس کے بعد پوری دنیا میں یہ مشہور ہو گئی اور ہر انسان نے اپنا قدر بڑھایا۔

بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے خلاف ’’می ٹو‘‘ مہم کا آغاز کرنے والی اداکارہ تنوشری دتا کو ہارورڈ بزنس اسکول میں خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔ گزشتہ برس بالی ووڈ میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے خلاف ’’می ٹو‘‘مہم زوروں پر رہی اور یہ مہم شروع کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا تھیں جنہوں نے ماضی میں ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعے کے خلاف آواز اٹھائی بعد ازاں ان کی یہ آواز تحریک میں بدل گئی جس کے تحت متعدد خواتین سامنے آئیں اور اپنے ساتھ ہوئے واقعات سے پردہ اٹھایا۔ تنوشری دتا کچھ عرصہ قبل نیویارک منتقل ہوچکی ہیں اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ انہیں امریکا کے معروف ہارورڈ بزنس اسکول میں خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔ تنوشری دتا کو امریکی ریاست میساچیوسٹس میں قائم ہارورڈ بزنس اسکول میں 16 فروری کو منعقد ہونے والی فلیگ شپ انڈیا کانفرنس میں خطاب کے لیے مدعو کیاگیا ہے جس کا انعقاد ہارورڈ بزنس اسکول اور ہارورڈ کینیڈی اسکول کے طلبا نے کیاہے۔ واضح رہے کہ تنوشری دتا نے نامور بالی ووڈ اداکار ناناپاٹیکر پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم’’ہارن اوکے‘‘کے گانے کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔