counter easy hit

پی ایس ایل 4 کی تقریب کا رنگا رنگ افتتاح۔۔۔۔ تقریب میں ایسی شخصیت نے شرکت کر لی کہ ہر کسی کا توجہ کا مرکز بن گئیں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی دبئی میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران نامور فنکاروں میں شامل اداکار اور گلوکار فواد خان نے ویسٹ انڈیز کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستانی قوم کا پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا اور کہا ہے کہ ہمارے نزدیک تمام کھلاڑی قابل احترام ہیں تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران نامور فنکاروں میں شامل اداکار اور گلوکار فواد خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں ڈیرن سیمی کی واپسی سے جذبہ مزید بڑھا ہے تاہم ہمارے نزدیک تمام کھلاڑی قابل احترام ہیں ، پی ایس ایل کامیاب رہے تاہم بتدریج پی ایس ایل پاکستان منتقل ہوجائےگا ، انہوں نے بتایا کہ ’پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کراچی میں ہو گی‘ ان کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل ایک ایسا مقابلہ ہے ، جس میں اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے لیکن اس سے زیادہ تمام لوگوں کی ایک جگہ موجودگی سے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے مابین مربوط رابطے کا رحجان بڑھے گا اور مثبت بیغام پہنچے گا ، گلوکار علی عظمت نے کہا کہ پاکستان سمیت دبئی کے وسیع اسٹیڈیم بھی تماشائیوں سے بھر جاتے ہیں ، تاہم یہ ایک پیغام ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ، پاکستان میں سیاحت تیزی سے فروغ پا رہی ہے ، بیرونی دنیا میں پاکستان کا تشخص بری طرح مسخ ہے لیکن جو کوئی غیرملکی ملک میں آتا ہے تو غریب سے غریب شخص بھی اپنی ہمت کے مطابق میزبانی کرتا ہے اور وہ میزبانی کو کبھی نہیں بھولتا ، انہوں نے مزید کہا کہ اگرکرکٹ ، فلم اور میوزک کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثرمل رہا ہے ، تو ہم سب کی کوشش پوری ہوجائے گی ، فواد خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا اینتھم گانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور افتتاحی تقریب میں ینگ دیسی کے ساتھ بہترین پرفارم کریں گے۔