counter easy hit

ڈی جی خان کی قسمت جاگ اٹھی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے خزانوں کے منہ کھول دیئے

ڈیرہ غازی خان (اصغر علی مبارک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ ہفتہ کو شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا، وزیراعلیٰ نے چوٹی زیریں سے چوٹی بالا سڑک کی بحالی و کشادگی منصوبے کا افتتاح کیا، جس سے علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں آسانی ہو گی، سڑک کی تعمیر پر 36کروڑ روپے لاگت آئی،کوٹ جھٹہ بائی پاس کی تعمیر پر 45کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے، انڈس ہائی وے بستی ملانہ تا حیدری چوک اور انڈس ہائی وے محبوب موڑ تا عالم خان روڈ کی عتمیر و بحالی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا،سڑکیں ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت مکمل کی گئیں، سڑکوں کی تعمیر پر 30کروڑ روپے لاگت آئی ہے، شہباز شریف نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال تونسہ میں 20بستروں کے جدید ٹراما سنٹر کا بھی افتتاح کیا، منصوبے پر 10کروڑ روپے لاگت آئی ہے، وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہیڈز پروجوٹی زیریں کا بھی افتتاح کیا جس پر 3کروڑ روپے لاگت آئی، اس کے علاو ڈی جی خان میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جس پر 15کروڑ روپے لاگت آئے گی۔