counter easy hit

رجسٹریشن بک کا جھنجھٹ ختم، سٹی ٹریفک پولیس نے نیا سسٹم متعارف کروا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) رجسٹریشن بک کا جھنجھٹ ختم، محکمہ ایکسائز نے دو روز کے دوران گاڑی مالکان تک سمارٹ کارڈ پہنچانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز کے دفتر میں سمارٹ کارڈ مالکان تک پہنچانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مسعودالحق ڈائریکٹر رانا قمر الحسن،
 عاصم بخاری اور ٹی سی ایس کے مینجر وسیم احمد کے چار رکنی وفد نے شرکت کی۔ اجلاس میں سمارٹ کارڈ کو گاڑی کی فائل کیساتھ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیااجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ سمارٹ کارڈ کیلئے ٹرانسپرنٹ لفافہ متعارف کرایا جائے گا جس کی مدد سیگاڑی کے مالک کا درست پتہ واضح طور پر دیکھا جا سکے گا، سمارٹ کارڈ گاڑی مالک کو نہ ملنے پر متعلقہ ضلع بھجوایا جائے گا نہ کہ ہیڈآفس واپس آئے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب افراد کی سہولت کیلئے مسافر خانوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت صرف60دن میں لاہور میں 5 مسافر خانے تعمیر کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان خان بزدار نے اس منصوبے کی باقاعدہ منظوری دی۔ وز یراعلیٰ نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسافر خانوں کی تعمیر کا بنیادی مقصد لاہور آنے والے غریب افراد کو رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ غریب آدمی شدید سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے فٹ پاتھ پر نہ سونا پڑے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھایاجائے گا۔