counter easy hit

سیٹیزنز فاؤنڈیشن آف پاکستان نے یونیسکو کاکنفوشیس انعام برائے خواندگی 2017 جیت لیا

Citizens Foundation of Pakistan Won UNESCO’s Confucius Prize for Literacy-2017

Citizens Foundation of Pakistan Won UNESCO’s Confucius Prize for Literacy-2017

پاکستان کی سیٹیزن فاؤنڈیشن نے یونیسکو کا کنفوشیس انعام برائے تعلیم 2017 جیت لیا۔ یہ انعام خواتین اور سکول نہ جانے والی لڑکیوں کو تعلیم دینے کے اعتراف کے طور پر ہر سال دیا جاتا ہے۔

محترمہ ارینا باکووا ڈائریکٹر جنرل یونیسکونے یہ انعام سیٹیزن فاؤنڈیشن کو آج یونیسکو ہیڈ کوارٹر پیرس میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں محترمہ آمنہ واحد خالد، ایگزیکٹیو ایڈوائزر برائے سیٹیزن فاؤنڈیشن کو دیا۔

اس ایوارڈ کی تقریب میں سفارت کاروں، یونیسکو کے وفود، فرانس کی سول سوسائٹی کے ممبران اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دی سیٹیزن فاؤنڈیشن آف پاکستان کو یہ انعام ان کی طرف سے ناخواندہ حواتین اور سکول نہ جانے والی بچیوں کو ڈیجیٹل طریقوں اور روائیتی طریقوں سے تعلیم کی طرف راغب کرنے اور ان کی تربیت کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔

سٹیزن فاؤنڈیشن ایک پیشہ ور اور غیر منافع بخش تنظیم ہے جو 1995 میں شہریوں کے ایک گروپ کی طرف سے قائم کی گئی جس کا مقصد تعلیم کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔ ٹی سی ایف پاکستان کی معروف تنظیموں میں سے ایک تنظیم ہے جو کہ اب تک 1400 سکول غیر ترقی یافتہ علاقوں میں قائم کر چکی ہے جس میں اب تک 204000 غریب اور مستحق بچیوں اور عورتوں کو تعلیم دے چکی ہے۔