counter easy hit

کرس گیل کا ریکارڈ ٹوٹتے ٹوٹتے بچ گیا ،آسٹریلوی کھلاڑی نے ایسی انزگن کھیل دی کے شائینک بھی دنگ رہ گئے

ہرارے; مایہ ناز ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کا ٹونٹی ٹونٹی میچ میں سب سے بڑے انفرادی سکور کا ریکارڈ ٹوٹنے سے بال بال بچ گیا ۔ کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ 2013ءمیں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرتے ہوئے پونے واریئرز کے خلاف بنگلور کرکٹ سٹیڈیم میں محض66گیندوں پر

13چوکوں اور17چھکوں کی مدد سے175رنز کی اننگز کھیلی تھی جو عالمی ریکارڈ بنا تاہم آج سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیااور زمبابو ے کے مابین جاری میچ کے دوران کینگرو کپتان ایرون فنچ نے زمبابوین باﺅلرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 172رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، انہوں نے اپنی اننگز میں 76گیندوں کا سامنا کیا اور 16چوکے اور 10چھکے لگائے ،وہ اننگز کے آخری اوور میں ہٹ وکٹ آﺅٹ ہوئے اور یوں کرس گیل کا ریکارڈ تو نہ سکے لیکن انٹر نیشنل ٹی ٹونٹی مقابلوں میں اپنی ہی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ توڑ ڈالا ، اس سے قبل فنچ نے 2013ءمیں ساﺅتھ ہیمپٹن کے مقا م پر انگلینڈ کے خلاف63گیندوں پر 156رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی ،ان کی اس اننگز میں 11چوکے اور14چھکے شامل تھے۔یاد رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے میزبان زمبابوے کو جیت کےلئے 230رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا ہے ۔ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے کینگروز کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور ڈارسی شارٹ نے اننگز کا آغاز کیا تو شروع سے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے گراو ¿نڈ کے چاروں اطراف دلکش سٹروکس کھیلے۔فنچ نے 6 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 50 گیندوں پر سنچری سکور کی، ان کے ساتھ ڈارسی شارٹ کریز پر موجود تھے جنہوں نے 46 رنز سکور کیے ،فنچ اور شارٹ نے زمبابوین ٹیم کے بولروں پر لاٹھی چارج جاری رکھا اور آخری اوور میں دونوں بلے باز آﺅٹ ہوگئے، 223کے مجموعی سکور پر موزاربانی نے ان کی اننگز کا خاتمہ کیا ، ایرو ن فنچ 172رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد ہٹ وکٹ آﺅٹ ہوئے ، انہوں نے اپنی اننگز میں 76گیندوں کا سامنا کیا اور 16چوکے اور 10چھکے لگائے ،،آسٹریلیا نے مقررہ 20اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 229رنز سکور کیے ۔زمبابوے کی جانب سے موزاربانی نے دونوں شکار کیے ۔