counter easy hit

’’ چوہدری صاحب نکلیں یہاں سے اب ۔۔۔۔‘‘ عمران خان نے چوہدری سرور کو پاس بلا کر  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد وزیر اعظم کے حکم پر فوراً عمل کرتے ہوئے گورنر ہاؤس پنجاب کی دیوریں گرانے کا کام شروع ہوگیا ، لیکن عمران خان نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟ سینئر صحافی حبیب اکرم نے اصل کہا کہانی بیان کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ جب وزیر اعظم عمرانن خان اسلام آباد سے دورہ لاہور پر آئے تو وہ اپنا ذہن بنا کر آئے تھے، انہوں نے لاہور پہنچتے ہی گورنر پنجاب چوہدری سرور کو اپنے پاس بلایا اور کہا کہ نکلو یہاں سے، انہوں نے کہا کہ کیا مطلب؟ عمران خان نے کہا کہ آپ گورنر ہاؤس چھوڑیں اور جہاں مرضی جائیں، عثمان بزدار صاحب بھی وہاں پر موجود تھے، چوہدری سرور نے جیسے ہی یہ سنا تو وہ سناٹے میں آگئے کیونکہ انہوں نے جتنی محنتیں، کوششیں اور دعائیں کی تھیں وہ ساری ضائع ہوگئیں۔ عثمان بزدار جو ملاقات میں موجود تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ فوری طور پر گورنر ہاؤس خالی نہ کروائیں کیونکہ گورنر پنجاب کو رکھنے کے لیے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں ہے جسے ہم گورنر ہاؤس کے متبادل استعمال میں لا سکیں، میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آپ انہیں ابھی ادھر ہی رہنے دیں، میں گورنر ہاؤس کو جلد خالی کروا لونگا۔ حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب عثمان بزدار کے کہنے پر مانے اور چوہدری سرور کو گورنر ہاؤس میں رہنے کی اجازت دی ، اس سب کے بعد گورنر صاحب وزیر اعلیٰ کے پاس گئے اور انکا شکریہ ادا کیا۔ حبیب اکرم کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو دیکھیں :