counter easy hit

۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کس کی سفارش کرنے کا وعدہ کر لیا ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان میں فضائی آلودگی سے متعلق کیس میں عدالتی معاون ڈاکٹرپرویز حسن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے پیشے کیلئے نعمت ہیں ،مفادعامہ کے معاملوں پر آپ نے ہمیشہ کورٹ کی مدد کی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے فضائی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی،ڈاکٹر پرویز حسن نے کہا کہ آپ نے بہت اہم معاملہ اٹھایاتھا، آپ میری ذمہ داری آج ختم کردیں،ہوسکتا ہے نئے چیف جسٹس مجھے کام جاری نہ رکھواناچاہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میں آنے والے چیف جسٹس سے بات کروں گا،ہم آپ کو جانے نہیں دیں گے ۔چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی معاون ڈاکٹرپرویز حسن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے پیشے کیلئے نعمت ہیں ،پرویزحسن ایڈووکیٹ کی خدمات قابل تحسین ہیں،مفادعامہ کے معاملوں پر آپ نے ہمیشہ کورٹ کی مدد کی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فضائی آلودگی سے متعلق آپ نے عدالت کی بہترین انداز میں معاونت کی ہے ،چیف جسٹس نے ڈاکٹر پرویز حسن کی عدالت میں تعریف کی ،چیف جسٹس نے پرویز حسن کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ ۔آپ فضائی آلودگی کے معاملے پر عدالت کی معاونت جاری رکھیں ۔ڈاکٹر پرویز حسن نے کہا کہ آپ نے بہت اہم معاملہ اٹھایاتھا، آپ میری ذمہ داری آج ختم کردیں،ہوسکتا ہے نئے چیف جسٹس مجھے کام جاری نہ رکھواناچاہیں، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میں آنے والے چیف جسٹس سے بات کروں گا،ہم آپ کو جانے نہیں دیں گے ۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ماحولیات میں واضح تبدیلی نظرآرہی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ نے بہت شاندار کام کیاہے، جسٹس اعجازالاحسن اس معاملے پر فیصلہ لکھیں گے،عدالت نے فضائی آلودگی سے متعلق کیس نمٹا دیا۔واضح رہے کہ فضائی آلودگی سے متعلق کیس میں عدالت نے ڈاکٹرپرویزحسن کوکمیشن کاسربراہ مقررکیاتھا۔