counter easy hit

چیف ایڈیٹر گوجر خان 2 ڈے ڈاٹ کام عرفان راجہ دو ہفتے کے دورے پر دوبئی پہنچ گئے

Irfan Raja Dubai

Irfan Raja Dubai

دوبئی(عبدالرحمان رضا) چیف ایڈیٹر گوجرخان2 ڈے ڈاٹ کام عرفان راجہ دو ہفتے کے دورے پر دوبئی پہنچ گئے۔اپنے دورے کے دوران وہ ابو ظہبی، شارجہ، اجمان ، ریس الخیمہ ،فجیرہ، العین اور دیگر شہروں کا دورہ بھی کریں گے، عرفان راجہ کے دورے میں انگلینڈ سے راجہ شکیل انجم ایڈیٹر گوجر خان 2 ڈے ڈاٹ کام اگلے ہفتے دوبئی پہنچ رہے ہیں

عرفان راجہ اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات میں پوٹھواری کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے، دوبئی ائیرپورٹ پر عرفان راجہ کے دوستوں عبدالرحمان رضا، عابد قاضی، راجہ ظفر، اویس قریشی ،اخلاق ملک، ضمیر ملک، جلیل احمد، عثمان بٹ،راجہ وقار، حسن علی،محمد عارف اور دیگر نے اُن کا شاندار استقبال کیا