counter easy hit

چن ون نے کراچی کے لکی ون مال میں اپنے اسٹور کا شاندار افتتاح کردیا

 ون نے کراچی کے لکی ون مال میں اپنے نئے اور عظیم الشان اسٹور کا افتتاح کردیا ہے۔

ChenOne opened its store in Lucky Forest Mall of Karachi

ChenOne opened its store in Lucky Forest Mall of Karachi

اس موقع پر چن ون کے سی ای او میاں محمد کاشف اشفاق بھی موجود تھے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی البرکہ اسلامی بینک کے سی او او شجاع قدوائی تھے جنہوں نے راشد منہاس روڈ پر واقع لکی مال میں چن ون اسٹور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چن ون کے سی ای او نے کمپنی نیٹ ورک کی توسیع سے متعلق اپنا وژن بیان کرتے ہوئے گارمنٹس، گھریلو ٹیکسٹائل، فرنیچر اور دیگر گھریلو مصنوعات کی بہترین معیار اور شاندار جدت پر روشنی ڈالی۔

اس اسٹور سے پہلے بھی شہر کراچی میں چن ون کے پانچ اسٹور قائم ہیں۔ لکی مال کراچی میں چن ون کے نئے اسٹور میں بہترین بیڈنگ اور ملبوسات کی مکمل ورائٹی موجود ہے۔ اس موقع پر چِن ون اسٹور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر میاں محمد کاشف نے کہا: ’آج ہم کراچی میں اپنے نئے اسٹور کے افتتاح پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔ چِن ون اسٹور کا اندرونی ڈیزائن جدت کا شاہکار ہے اور برانڈ کی کثیر مصنوعات گلیمر کی واضح عکاس ہے۔‘

میاں محمد کاشف نے مزید کہا کہ وہ چِن ون کے مخلص صارفین کے شکر گزار ہیں اور ان کی فیشن اور لائف اسٹائل کی ضروریات پورا کرنے کے لیے پُرعزم بھی ہیں۔ البرکہ بینک کے سی او او شجاع قدوائی نے اس موقع پر چِن ون کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں میں چِن ون نے ایک بہترین بزنس ماڈل کے طور پر ترقی کی ہے جو کہ پاکستان میں ایک بہترین کیس اسٹڈی کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔

چِن ون نے پاکستان میں 20 سال قبل اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا اور صارفین کی حوصلہ افزائی سے بہترین معیارات کی حامل پروڈکٹس پیش کررہا ہے۔ یہاں تک کہ اس نے بزنس کے کئی ماڈل تشکیل دیئے ہیں۔ نئے اسٹور کے افتتاح کے موقع پر فیشن، بزنس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔ ملک بھر میں چِن ون کے 48 اسٹورز کے علاوہ دنیا بھر میں اس کے عظیم الشان آؤٹ لٹس موجود ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website