counter easy hit

کرکٹ میں چیٹنگ؛ آئی سی سی کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے، نجم سیٹھی

کولکتہ: پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کھیل میں میچ فکسنگ، بال ٹیمپرنگ سمیت ہر قسم کی چیٹنگ کے خلاف ہے۔

Cheating in cricket; ICC will have to take tough steps, Najam Sethiنجم سیٹھی نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ پی سی بی ہر قسم کی چیٹنگ کیخلاف سخت خیالات رکھتا اور آئی سی سی کو بھی اس حوالے سے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیٹنگ کسی بھی صورت میں ہو اسے ختم ہونا چاہیے، جو بھی اس میں ملوث پایا جائے اس کو بھی سخت سزائیں دینا چاہئیں، میچ فکسنگ، اسپاٹ فکسنگ، بال ٹیمپرنگ سب ہی دغابازی کے زمرے میں آتی ہیں، ہمیں ان پر سخت سزائیں دینا چاہئیں اور آئی سی سی کو بھی سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیٹنگ کے حوالے سے واضح سوچ رکھتا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ میچ فکسنگ، اسپاٹ فکسنگ اور بال ٹیمپرنگ وغیرہ سب ہی ایک جیسی چیزیں ہیں، ہم پہلے 2 یا3  پلیئرز کو سخت سزا دے چکے اور امید کرتے ہیں کہ باقی بورڈز بھی ہماری طرح ایسی چیزوں پر سخت موقف اختیار کریں گے۔ آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین ششانک منوہر کے عہدے میں توسیع کے حوالے سے سوال پر نجم سیٹھی نے کہاکہ جب میٹنگز میں اس بارے میں معاملہ سامنے آئے گا تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کی کولکتہ میں جاری پانچ روزہ میٹنگز کے ایجنڈے میں کھلاڑیوں کا رویہ بھی شامل ہے۔