counter easy hit

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ بننے والے چودھری تنویر کی قسمت کا فیصلہ بھی سنا دیا گیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی کی سول عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری سے قبل راولپنڈی میں ریلی، ہنگامہ آرائی اور گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کے مقدمے میں ملوث ن لیگی رہنما چودھری تنویر سمیت بائیس کارکنوں کو بری جبکہ غیر حاضر رہنے والے چھ سے زائد کارکنوں کے وارنٹ جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق سول جج راولپنڈی سمیرا عالمگیر نے تھانہ سٹی میں درج 2 مقدمات سے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے تحت لیگی سینیٹر چودھری تنویر، بیرسٹر دانیال چودھری، مقبول احمد خان اور شوکت بٹ سمیت 22 کارکنوں کو بری کر دیا۔بری ہونے والے دیگر رہنماؤں میں سابق ایم این اے ملک ابرار، سابق ایم پی ایز ملک افتخار، چودھری سرفراز افضل اور غیور بٹ سمیت دیگر شاملِ ہیں جبکہ غیر حاضر رکن پنجاب اسمبلی زیب النسا، سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان، چئیرمین یونین کونسل شیخ ارشد اور شیخ ارسلان سمیت 6 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو غیر حاضر لیگی رہنماؤں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ بننے والے چودھری تنویر کی قسمت کا فیصلہ بھی سنا دیا گیا۔