counter easy hit

یوم الحاق پاکستان‘‘ کا مقصد اقوام متحدہ سے مطالبہ کرنا ہے کہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے, چوہدری نعیم

یوم الحاق پاکستان‘‘   کا مقصد اقوام متحدہ سے مطالبہ کرنا ہے کہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے, چوہدری نعیم

Chaudhry, Naeem, PML,N, Franceپیرس(ایس ایم حسنین) مسلم لیگ ن (آزاد کشمیر)فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم نے کہا ہے کہ   ’’یوم الحاق پاکستان‘‘   کا مقصد اقوام متحدہ سے مطالبہ کرنا ہے کہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کر سکیں۔ آج مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی فوج کی سفاکیت انتہاء پر ہے، اور ارض کشمیر میں بسنے والے نہتے کشمیری بھارتی فوج کے خطرناک اسلحہ کا مقابلہ محض پتھروں سے کر رہے ہیں۔تمام آزادی پسند تحریکیں سیاسی اور عوامی میدان میں بھارتی ناجائز تسلط سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے لئے برسرپیکار ہیں۔ مرد و زن عورتیں اور بچے آزادی کے نام پر مر رہے ہیں، کٹ رہے ہیں، زخمی ہو رہے ہیں، جیلوں میں سڑ رہے ہیں تو صرف اس لئے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری ان کی آواز پر توجہ دے۔ انہیں بھی دارفر اور مشرقی تیمور کی طرح علیحدگی کا رائے شماری کا حق دیا جائے جس کا اقوام متحدہ وعدہ کر چکی ہے۔ مگر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر کے مسئلے سے مسلسل آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔ ان حالات میں وہاں پرپتھروں سے ٹینکوں کا مقابلہ کرنے والے کشمیریوں میں غصہ اور اشتعال مز ید بڑھ رہا ہے ۔ کشمیر کے معاملے پر حکومت پاکستان نے یہ معاملہ اقوام متحدہ میں کئی بار پہنچایا اور ہر بار اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے کر اس کے حل کے لئے بھارت پر زور دیا گیا۔ لیکن کیا وجوہات ہیں کہ اقوام متحدہ بھی اپنی قرار دادوں پر عملدر آمد کروانے میں بے بس ہے ؟۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website