counter easy hit

محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت بلاشبہ پاکستان کی سیاست کا بہت بڑا نقصان تھا، وقت نے ثابت کردیا آج وفاق پاکستان بھی سیاسی اداکاروں کے باعث خطرے میں ہے ، چوہدری محمد رزاق

محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت بلاشبہ پاکستان کی سیاست کا بہت بڑا نقصان تھا، وقت نے ثابت کردیا آج وفاق پاکستان بھی سیاسی اداکاروں کے باعث خطرے میں ہے ، چوہدری محمد رزاق

پیرس (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق نے بے نظیر شہید کی گیارھویں برسی پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت بلاشبہ پاکستان کی سیاست کا بہت بڑا نقصان تھا، وقت نے ثابت کردیا آج وفاق پاکستان بھی سیاسی اداکاروں کے باعث خطرے میں ہے بے نظیر بھٹو کا کسی اسلامی ملک کی پہلی خاتون سربراہ بننا، ان کا سیاسی پس منظر، ان کے والد ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی اور بھائیوں کی اموات، اور خود بے نظیر بھٹو کی کرشماتی شخصیت وہ عوامل تھے جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ ہی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

ان کی شہادت سے پاکستانی سیاست کا ایک سنہرا باب بند ہوا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آمروں نے جمہوری شکل میں اپنے کارندوں کو داخل کر کے جمہوریت کا بیڑا غرق کردیا۔
Chaudhry Muhammad Razaq Dhal, PRESIDENT, PPP, FRANCE