counter easy hit

الیکشن سے قبل ٹاپ بیوروکریسی میں ردوبدل، چیف سیکرٹریز، آئی جیز تبدیل

اسلام آباد: نگران وزیرِاعظم ناصرالملک کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بڑے بڑے فیصلے، چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریز کو بدل دیا گیا، نئے چہرے تعینات ہو گئے۔نگران حکومت کے آنے کے بعد ٹاپ بیورو کریسی کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ Changes in top bureaucracy before Chief Election, Chief Secretaries, IGS changeآئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے وفاقی کابینہ نے مختلف تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔نگران وزیرِاعظم ناصرالملک کے زیرِ صدارت اجلاس میں ٹاپ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کرتے ہوئے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اکبر درانی پنجاب اور اعظم سلیمان سندھ کے چیف سیکرٹری تعینات ہو گئے۔ نوید کامران کو خیبر پختونخوا اور اختر نذیر کو بلوچستان کا چیف سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔چاروں صوبوں میں پولیس کے سربراہان کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کلیم امام کو پنجاب، امجد جاوید سلیمی کو آئی جی سندھ تعینات کر دیا گیا۔ محمد طاہر خیبر پختونخوا اور محسن حسن بٹ بلوچستان کے آئی جیز ہوں گے۔