counter easy hit

تبدیلی یہ ہے کہ مجھ جیسا آدمی۔۔۔۔۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کے حوالے سے حیران کن بات کہہ دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ نئے وزیرِ اعظم عمران خان نے تبدیلی کا آغاز مجھ جیسے عام ورکر سے کیا اور مجھے ڈپٹی اسپیکر بنایا۔ان خیالات کا اظہار وہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’ تبدیلی کا آغاز وزیرِ اعظم عمران خان نے میرے جیسے ورکر سے کیا، مجھے ڈپٹی اسپیکر بنایا۔‘پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے تقریر میں کہا سادگی سے حکومت چلائیں گے، پہلا وزیرِ اعظم ہوگا جو 3 کمروں کے گھر میں رہے گا۔ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کی یہ علامت ہے کہ پہلی بار اسپیکر خیبر پختونخوا سے اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان سے منتخب کیا گیاقاسم سوری نے کہا کہ عمران خان نے 88 گاڑیوں کو نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے، ملک میں سادگی اختیار کریں گے اور پیسا عوام پر خرچ کریں گے۔قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایوان میں ماضی کے برعکس عوام کی سہولت کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے قائد ایوان کی حیثیت سے اسمبلی میں اپوزیشن کے حوالے سے کہا تھا کہ اس کو ایوان میں جائز مقام دیا جائے گا، انھوں نے کہا ’سب کی مشاورت سے ایوان کی کارروائی چلانا میرا اولین فرض ہوگا۔‘دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے نامزد امیدوار قاسم خان سوری نے 183 جبکہ ان کے مدمقابل اپوزیش کے امیدوار اسعد محمود الرحمان نے 144 ووٹ حاصل کیے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار قاسم خان سوری ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے 183 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار اسعد محمود 144 ووٹ حاصل کیے۔ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے 328 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ مجموعی طور پر 330 ووٹ کاسٹ کئے گئے جن میں سے اسد قیصر نے 176 ووٹ حاصل کئے، ان کے مدِمقابل متحدہ اپوزیشن کے نامزد کردہ امیدوار سید خورشید شاہ نے 146 ووٹ لئے جبکہ 8 ووٹ مسترد ہوئے۔ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے کے بعد قاسم سوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں، اسعد محمود نے جمہوری انداز میں مقابلہ کیا، ان کا شکر ادا کرتا ہوں جبکہ ووٹ دینے والوں کا بھی شکر گزار ہوں۔قاسم سوری نے کہا کہ میرا تعلق بلوچستان سے ہے جہاں الیکشن کے دن بے گناہ لوگ شہید ہوئے لیکن دہشت گردی کے باوجود بلوچستان کی عوام نے ووٹ کاسٹ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نے گیس دی لیکن افسوس اسے صرف کالونی کی طرح ڈیل کیا گیا اور نفرتیں پھیلائی گئیں، ہم اپنے صوبے کو حقوق دلوائیں گے اور امن لائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنے ناراض بھائیوں کو قومی دھارے میں لائیں گے، بلوچستان کی محرومیوں کو تحریکِ انصاف دور کرے گی۔