counter easy hit

طالبان مذاکرات معاملے پرپہلی دفعہ پاکستان کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت کی وجہ سے آج فیصلہ کن کردار دیا گیا ہے، چوہدری سلیم بوڑا 

طالبان مذاکرات معاملے پرپہلی دفعہ پاکستان کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت کی وجہ سے آج فیصلہ کن کردار دیا گیا ہے، چوہدری سلیم بوڑا

پیرس (یس اردو مانیٹرنگ رپورٹ) تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مخلص اور مدبرانہ قیادت کی وجہ سے آج پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور پاکستان کو برابری کی سطح پر اہمیت دی جارہی ہے ۔ڈومور کہنے والے آج پاکستان کو افغان مصالحتی عمل میں کلیدی کردار ادا کرنے پر سراہا رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یس اردو نیوز کو خصوصی انٹرویو  کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ترقیاتی ایجنڈے کی راہ میں رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی۔کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ۔ حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی۔

غیر جمہوری سوچ رکھنے والی جماعتوں کا آپس میں اتحاد بنے یا نہ بنے اس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔

ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا مقصد فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی ، سا لمیت اور مضبوطی کے ایجنڈے پر پوری طرح عمل پیرا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ احتساب ہوگا اور سب کا ہوگا اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔حکومت کو شہباز ، زرداری بھائی بھائی بننے سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کاگٹھ جوڑ ز یادہ دیر نہیں چلے گا، یہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ میثاق جمہوریت کی آڑ میں دوبارہ قوم کو بیوقوف بنانے اورملک کا پیسہ لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ch saleem borra, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE