counter easy hit

پوری قوم عمران خان کےساتھ کھڑی ہے، آئی ای ایف کے بغیر نوزائیدہ حکومت چلا کر سابقہ حکومتوں کو نیچا دکھا دیا، چوہدری سلیم بوڑا 

پوری قوم عمران خان کےساتھ کھڑی ہے، آئی ای ایف کے بغیر نوزائیدہ حکومت چلا کر سابقہ حکومتوں کو نیچا دکھا دیا، چوہدری سلیم بوڑا

پیرس(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے کہا ہے کہ پوری قوم کے لیے تحریک انصاف امید کی آخری کرن بن چکی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرکے قوم کا پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔تحریک انصاف پورے ملک میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی

سابق حکومتوں نے آئی ایم ایف سے کھربوں کے کر اپنوں کو نوازا اور کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔ جس کے باعث عوام کے دلوں میں ان کے لیے نفرت کی آگ بھڑک رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت   ہے ۔ جس کا آغاز ہو چکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام دیگر سیاسی جماعتوں کو بار بار آزما کر مایوسی کا شکار ہیں کیونکہ انہوں نے کرپشن ، لوٹ مار ، قتل و غارت اور عوام کو جھوٹے دلاسوں کے سوا آج تک کچھ نہیں دیا ہے ، جس کی وجہ سے تحریک انصاف  عوام کے لیے امید کی آخری کرن ہے
اب لوگوں کو اصلاحات کیلئے پانچ پانچ سال انتظار نہیں کرنا پڑیگا، بلکہ حکومت نے آرام کو حرام کر کے دن رات براہ راست عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے ہیں جن سے عوما کا معیارزندگی بلند ہوگا۔
Ch saleem borra, senior, leader, pti, france