counter easy hit

حکومت بے یقیننی کا شکار، کہتے کچھ کر کچھ رہے ہیں، چوہدری نثار

چوہدری نثار کا ن لیگ کو بے یقینی کے ماحول سے نکلنے کا مشورہ

Ch, Nisar, Ali, Khan, said, Govt, should, come,out, of, uncertain

Ch, Nisar, Ali, Khan

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثا ر نے اپنی جماعت مسلم لیگ ( ن ) کو بے یقینی کے ماحول سے نکلنے کے لئے مشورہ دیدیا اور کہا کہ کنفیوژن کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں ۔ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کے بیانات تصادم اور محاذ آرائی کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ حدیبیہ کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ اگر ایک عدالتی فیصلے پراطمینان نہیں تو دوسری سے انصاف مل سکتا ہے ۔چوہدری نثارنے یہ بھی کہا کہ کہاجاتاہےہم اداروں سےتصادم پرعمل پیرانہیں،پرہمارےبیانات محاذ آرائی تصادم کی کیفیت پیداکررہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کومثبت اورپُرامید راستےپرلگانا ہوگا،تاریخ کےانتہائی اہم موڑپرہوش سےکام لیناہوگا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website