counter easy hit

شہید بھٹو کے جیالے محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ کی بطور جنرل سیکرٹری پی پی گوجرخان تقرری خوش آئند اقدام ہے، چوہدری محمد رزاق ڈھل

شہید بھٹو کے جیالے محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ کی بطور جنرل سیکرٹری پی پی گوجرخان تقرری خوش آئند اقدام ہے، چوہدری محمد رزاق ڈھل

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی گوجرخان کے دیرینہ جیالے اوررشہید بھٹو کے ویژن کے آئنہ دار محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ کی بطور جنرل سیکرٹری پی پی گوجرخان تقرری نہائت خوش آئند اقدام ہے ۔  صدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل نے کہا کہ محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پی پی گوجرخان کی مرکزی تنظیم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر چوہدری قمر الزمان کائرہ کی طرف سے پی پی گوجرخان کا سیکرٹری تعینات کیاجانا انتہائی  احسن اقدام ہے ان کی اور ان کے خاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔ محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری تقرری پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

Ch Muhammad razaq dhal, president, ppp, france