counter easy hit

پیپلز پارٹی ہمیشہ عدالتوں سے سرخرو ہوئی  اورجمہوریت کو باعزت بنایا، چوہدری محمد رزاق

پیپلز پارٹی ہمیشہ عدالتوں سے سرخرو ہوئی  اورجمہوریت کو باعزت بنایا، چوہدری محمد رزاق

پیرس (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عدالتوں سے سرخرو ہوئی  اورجمہوریت کو باعزت بنایا۔ بی بی شہید نے بے گناہ ٹرائل کا سامنا کیا۔ اپنے بچوں کیساتھ عدالتوں کے چکر لگائے ۔ ہمیشہ پیپلز پارٹی کو نشانہ بنانے کیلئے پی پی کے محافظ سابق صدر آصف علی زرداری کی کردار کشی کی گئی۔مگر وہ بھی سرخرو ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ماضی میں بھی عدالتوںسے سرخرو  ہوئی ہے اور ا ب بھی ہم کو عدالتوں سے انصاف ملنے کی توقع ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے یہاںتک کہ بلاول بھٹوکانام جے آئی ٹی سے نکالنے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ جے آئی ٹی وفاقی حکومت کے زیر اثر تھی ، موجودہ وفاقی حکومت سیاسی یتیم بن چکی ہے ، اور یہ بات ان کے وزراء کے بیانات سے واضح ہے ،     CH MUHAMMAD RAZAQ DHAL, PRESIDENT, PMLN, FRANCE