counter easy hit

سابقہ حکومت نے جس بیدردی کے ساتھ ملکی وسائل لوٹے، بے لاگ احتساب پر پوری قوم حکومت کی دست وبازو بنی کھڑی ہے، چوہدری اویس کامران

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری اویس کامران نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے جس بیدردی کے ساتھ ملکی وسائل لوٹے، بے لاگ احتساب پر پوری قوم حکومت کی دست وبازو بنی کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قوم بے وقوف نہیں ہے و ہ جانتی ہے کہ ملک کے حالات سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوئے احتسا ب بلا تفریق ہو رہا ہے مگر جو چور ہیں چیخیں صرف ان ہی کی سنائی دے رہی ہیں ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی محاذآرائی کی سیاست کو فروغ دے کر ملک میں بے چینی پیدا کر رہی ورنہ کل کے دشمن آج بھائی بھائی کیسے بن سکتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں دنیا نے یہ دیکھا کہ جن جن لوگوں نے ملک کو لوٹا اور قومی خزانے کو لوٹا آج وہ سب اپنے بچائو کے لیے ایک دوسر ے کاساتھ دے رہے ہیں وزیراعظم اوران کی ٹیم ملک میں بڑے بڑے چیلجنزاور امتحانوں سے گزر کر ملک کو اب تیزی ترقی کی جانب لے کر جارہی ہے

ch awais kamran، senior, leader, pti, UK