counter easy hit

مرغیوں اور انڈوں پر تنقید کرنے والے سیرت نبوی ﷺ کا مطالعہ کریں، چہودری افضال ڈھل

مرغیوں اور انڈوں پر تنقید کرنے والے سیرت نبی ﷺ کا مطالعہ کریں، چہودری افضال ڈھل

پیرس (نمائندہ خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف فرانس چوہدری افضال ڈھل نے وزیراعٖظم پاکستان کے چھوٹے کاروبار اور پیشوں کے حوالے سے بیان پر تنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی پیشہ چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا۔ جدید دنیا میں بھی اور سیرت نبی ﷺ کا مطالعہ کریں تو پتا چلتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے بھی تجارت اور بکریاں چرانے جیسے پیشے اختیار کیے اور ان کے راہنما اصول بھی بتائے ۔ آج ہمیں سیرت نبی ﷺ پر چلتے ہوئے لوگوں کو اصلاح کا درس دینے کی ضرورت ہے نہ کہ   ان درخشاں اصولوں کو بھول کر تنقیدی سیات کرنے کی

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم نےخود مرغیوں، بچھڑوں اور انڈوں کے کاروبار کا پلان بتا کر معاشی سے زیادہ ہمارے اس سماج کی سوچ کو ترقی دی ہے جہاں ڈگری لیکر نوکری کرنے کو ہی کامیابی سمجھا جاتا ہے.. چھوٹے موٹے کام کو حقارت سے دیکھا جاتا ہے آسٹریلیا 30 لاکھ جانور سالانہ ایکسپورٹ کر کے کئی بلین ڈالر کماتا ہے

CH AFZAL DHAL, CHAIRMAN, PTI, FRANCE