counter easy hit

موسم

کراچی میں آندھی اور مٹی کے طوفان کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی

کراچی میں آندھی اور مٹی کے طوفان کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں آندھی اور مٹی کے طوفان کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ سندھ بھر کے ساحلی علاقوں میں آندھی اور تیز گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی ہے۔ فضا میں دھول مٹی کی مقدار معمول […]

ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں

ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں

لاہور: لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا سمیت جنوبی پنجاب اور بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں آئندہ دو روز تک اکثر مقامات پر جبکہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، شہید بینظر آباد، سکھر، لاڑکانہ، کراچی، حیدرآباد، ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر زالہ باری کا […]

آئندہ 5 روز کے دوران گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

آئندہ 5 روز کے دوران گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

لاہور: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر کے مختلف حصوں میں آئندہ 5 روز کے دوران گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ذرائع موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے شہر بہاولپور شہر اور گردونواح میں […]

آج موسم کیسا رہے گا؟

آج موسم کیسا رہے گا؟

لاہور: ملک بھر میں موسم کی رنگینیاں، کہیں کالی گھٹائیں، کہیں دھند، کہیں بارش اور برفباری بھی۔ محکمہ موسمیات کی بدھ اور جمعرات کو مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ […]

ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود

ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود

لاہور(ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر موجود ہے اور بدھ تک برقرار رہیگا۔ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، پشاور،سرگودھا، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر […]

بدلتا موسم اور نزلہ زکام

بدلتا موسم اور نزلہ زکام

عام طور پر اکثر لوگ نزلہ اور چھینکوں کی وجہ موسم کی تبدیلی کو قرار دیتے ہوئے نظر انداز کردیتے ہیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کا کوئی طریقہ اختیار نہیں کرتے- لیکن یہ طرزِ عمل درست نہیں ہے کیونکہ ایسے لوگ اکثر ہی اس بیماری مبتلا رہتے ہیں- ہماری ویب کی ٹیم نے […]

پاکستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع۔۔۔ ملک کے کون کون سے شہروں میں ابرکرم برسنے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

پاکستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع۔۔۔ ملک کے کون کون سے شہروں میں ابرکرم برسنے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا،، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا،، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں […]

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنا دی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش کا امکان  ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث ہفتے اور اتوار کی درمیان شب کراچی میں بارش ہوسکتی ہے، بارش کی وجہ سے درجہ حرارت گرنے اور موسم سرد ہونے کا امکان […]

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار کوئٹہ: (محکمہ موسمیات) وادی کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ دالبندین میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی […]

ملک میں سردی کی شدت برقرار، کراچی میں گرد آلود تیز ہوائیں

ملک میں سردی کی شدت برقرار، کراچی میں گرد آلود تیز ہوائیں

ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے، کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت منفی 10 اور اسکردو میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں رات سے تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج انتہائی […]

دالبندین کا درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ، ٹھنڈ کی وجہ سے پانی جم گیا

دالبندین کا درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ، ٹھنڈ کی وجہ سے پانی جم گیا

کراچی: ژوب میں منفی 2، کوئٹہ اور قلات میں منفی ایک، بارکھان میں 4، سبی میں 8، جیونی اور پسنی میں 12، خضدارمیں ایک، لسبیلہ میں 6 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا: محکمہ موسمیات کوئٹہ، زیارت، قلات اور دالبندین میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سردی کے باعث […]

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دس ڈگری تک گر گیا، سڑکوں کےاطراف کھڑاپانی بھی جم گیا جبکہ کراچی میںبھی سردی بڑھ گئی، درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ […]

پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش

پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش

پنجاب اور بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں ہلکی بارش کے بعد دھند میں کمی ہوگئی ،وادی زیارت میں برفباری سے درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک گرگیا،صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان ،لکی مروت ،، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں […]

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید اسموگ سے معمولات زندگی درہم برہم

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید اسموگ سے معمولات زندگی درہم برہم

لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں شدید اسموگ نے معمولات زندگی کو درہم برہم کردیا ہے اور شہری مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں جبکہ دھند کے باعث حادثات میں 41 افراد زخمی ہوگئے۔ پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف اضلاع میں صبح کے وقت شدید دھند اور اسموگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی اور کام پر جانے […]

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے دھند

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے دھند

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے دھند کا راج رہا، جس کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہء حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں اس ہفتے بھی گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے اورکہا ہے کہ کراچی میں جمعرات، جمعہ اور ہفتے […]

کراچی میں پھر گرمی بڑھنے کی پیش گوئی

کراچی میں پھر گرمی بڑھنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کراچی میں گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعرات، جمعہ اور ہفتے سے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق خلیج بنگال کی طرف ایک اور ہوا کا […]

کراچی میں گرمی برقرار، درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

کراچی میں گرمی برقرار، درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موسم آج بھی گرم رہے گا تاہم گزشتہ 4 روز والی شدت نہیں ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ 4 روزسے سورج نے کراچی پر قہر برسایا ہوا تھا اور شہری سخت گرمی کی لپیٹ میں تھے ، ہوا میں نمی کے تناسب میں زیادتی اور […]

لاہور: موٹروے اور اس کے گردونواح میں شدید آندھی، حدِ نگاہ صفر

لاہور: موٹروے اور اس کے گردونواح میں شدید آندھی، حدِ نگاہ صفر

لاہور: موسم کروٹ بدلنے لگا، لاہور اور اس کے گردونواح میں موسلادھار بارش نے جاتی ہوئی گرمی کو ایک اور دھکا دے ڈالا، بارش کے بعد لاہور موٹروے اور اس کے گردونواح میں شدید آندھی، حدِ نگاہ صفر۔ موٹر وے پر تیز آندھی کے باعث سائن بورڈز گر گئے۔ سائن بورڈز گرنے سے موٹر وے ایک […]

کراچی میں بدھ سے طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

کراچی میں بدھ سے طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے بدھ سے شہر میں طوفانی بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور شہر میں سمندری ہوائیں کل سے رکنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں اس وقت جنوب مغربی علاقوں سے ہوا 18 […]

لاہور میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پنجاب کے دیگر علاقوں سیالکوٹ، شیخوپورہ، قصور، کوٹ مومن میں بھی تیز بارش ہوئی، جس سے موسم سہانا ہوگیا۔ لاہور: لاہور میں تیز بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا، حبس سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا، سیالکوٹ میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی باد ل […]

محکمہ موسمیات کی پیر سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیر سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کو پاکستان کے بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہوجائیں گی جس کی وجہ سے آئندہ ہفتے بارشوں کا امکان ہے۔ ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار ہے تاہم محکمہ موسمیات نے […]

کراچی: تیز بارشوں سے شہر کی اہم عمارتوں کے اطراف پانی جمع

کراچی: تیز بارشوں سے شہر کی اہم عمارتوں کے اطراف پانی جمع

جگہ جگہ کھڑے پانی اور کیچڑ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ، سندھ اسمبلی اور سیکرٹریٹ بلڈنگ کے اطراف میں بھی کئی کئی فٹ پانی جمع کراچی: کراچی میں دو روز سے جاری بارش نے جہاں سندھ اور شہری حکومت کے دعووں کی قلعی کھول دی۔ سندھ اسمبلی کے باہر بھی کئی کئی […]

کراچی میں مسلسل تیسرے روز گرمی کا راج

کراچی میں مسلسل تیسرے روز گرمی کا راج

 اسلام آباد: ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی کی لہر جاری ہے اور کراچی میں آج بھی سورج آگ برساتا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ […]

پنجاب کے وسطی علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی

پنجاب کے وسطی علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی

پنجاب کے وسطی علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی جبکہ لاہور میں وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، بھکراور بہاولنگر میں بھی بادل برسے، گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں بارش اورپہاڑوں پر برف پڑی۔ پنجاب کے وسطی علاقوں […]