counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

قائداعظم ؒ کایوم پیدائش، زیارت ریزیڈنسی میں پرچم کشائی

قائداعظم ؒ کایوم پیدائش، زیارت ریزیڈنسی میں پرچم کشائی

یوم قائد اعظمؒ کےحوالےسے بلوچستان کی زیارت ریزیڈنسی میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا، جہاں کمانڈر سدرن کمانڈ نے پرچم کشائی کی۔ یوم قائد اعظمؒ کے حوالے سے تقریب میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم، صوبائی […]

مصباح الحق نے میلبرن ٹیسٹ کیلئے حکمت عملی بنا لی

مصباح الحق نے میلبرن ٹیسٹ کیلئے حکمت عملی بنا لی

میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کون کون شامل ہوگا؟کپتان مصباح الحق نے حکمت عملی بنالی ہے مگر حتمی ٹیم کے حوالے سے بتانے سے گریز کرگئے ،کہاٹیم کا اعلان کل میچ سے قبل کروں گا ۔ میلبرن کرکٹ گرائونڈ پر گرین شرٹس نے آج بھی ہلکی پھلکی ٹریننگ کی،پاکستان ٹیم کا یہ چوتھا […]

روسی فوج کا طیارہ بحراسود کے قریب گر کر تباہ

روسی فوج کا طیارہ بحراسود کے قریب گر کر تباہ

روسی فوج کا طیارہ بحراسود کے قریب گر کر تباہ ہوگیا،طیارےمیں روس کا فوجی بینڈ الیگزینڈروف اور صحافیوں سمیت 91 افراد سوار تھے ، شام میں سال نو کی تقریبات کےلیے لتاکیہ میں روسی فوجی اڈے جارہے تھے ۔ روسی حکام کے مطابق سوچی سے اڑان کے 20منٹ بعد ریڈار سے غائب ہونے والےطیارے کا […]

کراچی صفائی مہم کے 25 ویں دن ہی ہار مان لی گئی

کراچی صفائی مہم کے 25 ویں دن ہی ہار مان لی گئی

کراچی میں صفائی کی 100روزہ مہم کے 25ویں دن ہی میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے ہار مان لی ۔ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کوئی بھی 100دن میں کراچی کا کچرا صاف نہیں کرسکتا۔انہوں نے شہر کی صفائی کے لئے اپنے 100دن کے […]

اظہر محمود کا بولرز کی نوبال کنٹرول کرنے کا دعویٰ

اظہر محمود کا بولرز کی نوبال کنٹرول کرنے کا دعویٰ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ سر خ کے مقابلے میں گلابی گیند کم سوئنگ کرتا ہے،دعویٰ کرسکتا ہوں کہ اب بولرز کی نو بال کم ہوئی ہیں۔ بولنگ کوچ کا کہناتھاکہ گیند اورکنڈیشنزمختلف ہونےکی وجہ سےبولروں کو تیاری کرائی ہے، میلبورن میں موسم گر م ہے،یہاں ریورس سوئنگ […]

ٹرمپ نے اپنے خیراتی ادارے بندکرنے کاعندیہ دیدیا

ٹرمپ نے اپنے خیراتی ادارے بندکرنے کاعندیہ دیدیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےصدارتی فرائض کے دوران مفادات کے ٹکرائو سے بچنے کے لئے اپنے خیراتی ادارے کو بند کرنے کا عندیہ دے دیاہے۔ ٹرمپ نے خیراتی ادارے بند کرنے کے اعلان کے ساتھ کہا کہ ان کے خیراتی ادارے نے گزشتہ برسوں کے دوران بہت اچھے کام کیے ہیں،اور بے شمار گروپوں، […]

آج زرداری سے ملاقات کروں گا ،چودھری شجاعت

آج زرداری سے ملاقات کروں گا ،چودھری شجاعت

مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دبئی کی سیاست ابھی ختم نہیں ہوئی ، وہ آج شام سابق صدر آصف علی زرداری سےملاقات کریں گے۔ ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ حالات سے آصف زرداری گھبرائیں گے نہیں ، یہ ساری چیزیں چلتی رہتی ہیں۔انہوں […]

انورمجید سے تعلق ہے،چھاپوں کاوزیرداخلہ سےپوچھیں، زرداری

انورمجید سے تعلق ہے،چھاپوں کاوزیرداخلہ سےپوچھیں، زرداری

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر موقع پر مزار قائدؒ پرپیپلزپارٹی کے سابق کو چیئرمین آصف زرداری اور موجودہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الگ الگ حاضری دی ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ،سابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک و دیگرکے ہمراہ مزار قائد پر […]

نئی تھرلر فلم’سلیپ لیس‘کا نیا کلپ جاری

نئی تھرلر فلم’سلیپ لیس‘کا نیا کلپ جاری

ہالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکار جیمی فاکس کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’سلیپ لیس‘کانیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکاربیرن بو آڈرکی یہ فلم ایک ایسے پولیس اہلکار کے گِرد گھوم رہی ہے، جو پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران خطرناک ڈرگ ڈیلر کا پیچھا کرتا ہے اورکوکین […]

خاموش فلموں کا ہردل عزیز کامیڈین چارلی چپلن

خاموش فلموں کا ہردل عزیز کامیڈین چارلی چپلن

بلیک اینڈ وائٹ اور خاموش فلموں کے ہر دل عزیزکامیڈین کے حوالے سےبھی 25دسمبریادگارہے کیونکہ آج ہی مزاحیہ فلموں کے مشہور اداکار چارلی چپلن 39 ویں برسی ہے۔ بڑ ے بڑے بوٹ، ڈھیلی پینٹ، تنگ کوٹ، ہٹلر جیسی موچھیں، موٹی موٹی آنکھیں، گھنگھریالے بال، باولر ہیٹ اور ہاتھ میں چھڑی یہ ہیں چارلی چپلن ! […]

روس کا فوجی طیارہ اڑان کے20 منٹ بعد ریڈار سے غائب

روس کا فوجی طیارہ اڑان کے20 منٹ بعد ریڈار سے غائب

روس کا فوجی طیارہ اڑان کے 20منٹ بعد ریڈار سے غائب ہوگیا ،طیارے میں 82مسافراور عملے 10ارکان سوار ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق طیارہ سوچی سےشام کے صوبےلطاکیا جارہا تھا،جس میں موسیقار اور صحافی شامل تھے جو نئے سال کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 55

ایف بی آر 6ماہ کے محاصل کا ہدف پورا کرنے میں ناکام

ایف بی آر 6ماہ کے محاصل کا ہدف پورا کرنے میں ناکام

.رواں مالی سال کا 3624 ارب روپے محاصل کا ہدف کھٹائی میں پڑگیا،ایف بی آرکو ابتدائی 6 ماہ کے 1440ارب کے ہدف کو حاصل کرنے سے 60سے 70ارب روپے کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات سمیت دیگر شعبوں سے ٹیکس وصولی متاثر ہونے پر حکومت کو رواں […]

کراچی :آصف زرداری کے ساتھی انور مجید کےگھر پر چھاپا

کراچی :آصف زرداری کے ساتھی انور مجید کےگھر پر چھاپا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میںسابق صدر آصف زرداری کے ساتھی انور مجید کے گھر پر چھاپا مارا،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکےدو گارڈز کو گرفتار کرکے رینجرز افسران کی مدعیت میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے سیکورٹی اداروں نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں نامزد ملزم انور مجید […]

آصف زرداری آج ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کرسکتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

آصف زرداری آج ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کرسکتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

یوم قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر منظور وسان کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور کتاب میں تاثرات رقم کئے ۔ حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھاکہ آصف زرداری کے وطن واپسی سے مخالفین […]

بہترین وقت ہےکشمیر پر مذاکرات کئے جائیں،یشونت سنہا

بہترین وقت ہےکشمیر پر مذاکرات کئے جائیں،یشونت سنہا

بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کشمیر پر مذاکرات کی حمایت کر دی ،ان کا کہناتھاکہ کشمیرپرمذاکرات شروع کرنےکایہ بہترین وقت ہے، جتنےزیادہ گروہوں کومذاکرات میں شامل کیا جائےگا،اسی قدرکامیابی کاامکان ہے۔ بی جے پی کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی کابینہ میں وزیر خارجہ رہنے والے یشونت سنہا کا کہناتھاکہ کشمیرمیں […]

لاہور : شدید دھند،فلائٹ آپریشن معطل ،موٹروے بند

لاہور : شدید دھند،فلائٹ آپریشن معطل ،موٹروے بند

پنجاب بھر میں شدید دھندکے باعث حد نگاہ کم ہوگئی ،لاہور ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے درجنوں پروازیں متاثر ہوئی ہیں، دھند کے باعث ایم ٹو لاہور سے سیال موڑ تک موٹروے بند ہے، مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پنجاب کے بعض شہروں میں آج بھی شدید دھند کا […]

سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرار داد پر نیتن یاہو برہم

سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرار داد پر نیتن یاہو برہم

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کریں گے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے […]

قائداعظم ؒکا یوم ولادت ،مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

قائداعظم ؒکا یوم ولادت ،مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت آج عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے، کراچی میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاکستان آرمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا 141واں یوم ولادت کے سلسلے میں آج سرکاری و […]

عراق میں ایک اور خودکش کاربم دھماکا، 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک

عراق میں ایک اور خودکش کاربم دھماکا، 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک

عراق کے مغربی شہر رمادی میں خودکش کاربم دھماکے کے نتیجے میں 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق پک اپ پر سوار خودکش حملہ آور نے رمادی کے مغرب میں واقع گودام کے قریب عراقی فوج اور فورسز کے مجمع کے نزدیک دھماکا […]

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج کرسمس منا رہے ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج کرسمس منا رہے ہیں

دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس منا رہے ہیں،مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کے رنگ نرالے ، کہیں لال رنگ بکھرا ہوا تو کہیں تحفے تحائف کی بہارآئی،کرسمس ٹری ہو یا گھر کی ڈیکوریشن خوشی کے رنگ نمایاں ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے گرجا گھروں میں بھی کئی انداز دیکھنے کو […]

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی زندگی پر ایک نظر

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی زندگی پر ایک نظر

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 140ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے، قائد اعظم 25 دسمبر 1876 کوکراچی میں پیدا ہوئے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے والد کا نام جناح بھائی پونجا اور والدہ کانام مٹھی بائی تھا، قائداعظم کے بہن بھائیوں میں رحمت ، مریم ،احمد علی ، بندے علی ،شیریں […]

وزیراعظم نوازشریف کی آج 67ویں سالگرہ

وزیراعظم نوازشریف کی آج 67ویں سالگرہ

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج اپنی 67ویں سالگرہ منا رہے ہیں،وہ تین بار وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں، انہوں نےضیاء الحق کے دور میں سیاست میں قدم رکھا تھا۔ میاں محمد نواز شریف کی 67 سالہ زندگی میں 31 سال براہ راست سیاست میں گزرے،انہوں نے […]