counter easy hit

سٹی نیوز

وزیر اعظم کی زندگی کی کتاب کے بعض صفحات غائب ہیں،سپریم کورٹ

وزیر اعظم کی زندگی کی کتاب کے بعض صفحات غائب ہیں،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پاناماپیپرز کیس میں جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے تاہم اس کھلی کتاب کے بعض صفحات غائب ہیں۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ کے سامنے وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل […]

بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد پر تمام کارکنوں کی طرف سے ان کے شکر گزار ہیں، پارٹی اور جیالوں میں نئی روح بیدار ہو چکی ہے، اقبال خٹک

بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد پر تمام کارکنوں کی طرف سے ان کے شکر گزار ہیں، پارٹی اور جیالوں میں نئی روح بیدار ہو چکی ہے، اقبال خٹک

بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد پر تمام کارکنوں کی طرف سے ان کے شکر گزار ہیں، پارٹی اور جیالوں میں نئی روح بیدار ہو چکی ہے، اقبال خٹک راولپنڈی(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کینٹ وارڈ 1 کے صدر اقبال خان خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول […]

پنڈی بھٹیاں ریسکیو 1122 کی عمارت تعمیر شروع ہوتے ہی مشکلات کا شکار

پنڈی بھٹیاں ریسکیو 1122 کی عمارت تعمیر شروع ہوتے ہی مشکلات کا شکار

پنڈی بھٹیاں (انصر سراج، نمائندہ خصوصی)پنڈی بھٹیاں میں ریسکیو 1122 کی عمارت تعمیر شروع ہوتے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی، جس پر اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ محکمہ ایری گیشن میدان میں آگئی کام کو رکوا دیا گیا 6 ماہ پہلے نشان دہی کی گئی تھی اور تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے لوازمات […]

میرواھ گورچانی میں شوہر کا بچوں کے سامنے بیوی پر وحشیانہ تشدد، بیٹی نے گواہی دیدی

میرواھ گورچانی میں شوہر کا بچوں کے سامنے بیوی پر وحشیانہ تشدد، بیٹی نے گواہی دیدی

میرپورخاص(مانیٹرنگ ڈیسک)میرواھ گورچانی کے راجپوت محلہ کے رہائشی فوجی ابرار راجپوت نے اپنی بیوی مہناز راجپوت کو ڈنڈوں اور مکوں سے وحشیانہ تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا جسے پڑوسیوں نے زخمی حالت میں فوری طور پر سول ہسپتال میرواھ گورچانی پہنچایا جہاں پرابتدائی طبی امداد کے بعد حالت سیریس ہونے کے باعث میرپورخاص […]

عدالت سے وزیر اعظم کی نا اہلی کا فیصلہ چاہتے ہیں،نعیم بخاری

عدالت سے وزیر اعظم کی نا اہلی کا فیصلہ چاہتے ہیں،نعیم بخاری

سپریم کورٹ میں جاری پاناما پیپرز کیس کی سماعت میں تحریک انصاف کے دلائل مکمل ہوگئے۔عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کے پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام شواہد اوردستاویزات پیش کردیے ہیں،عدالت سے وزیر اعظم کی نا اہلی کا فیصلہ چاہتے ہیں ۔امید ہے سپریم کورٹ کیس […]

راولپنڈی میں فائرنگ،خواتین سمیت6افراد جاں بحق

راولپنڈی میں فائرنگ،خواتین سمیت6افراد جاں بحق

راولپنڈی میں فائرنگ کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 6افرادجاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے نواحی علاقے لوسرشرفو مسلح شخص کی فائرنگ تین خواتین سمیت 6 افرادجاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔زخمی خاتون نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ خاندانی دشمنی پرمقتولین کے کزن نے کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ […]

لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،باپ بیٹازخمی

لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،باپ بیٹازخمی

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سواروں نےفائرنگ کرکےباپ بیٹےکو زخمی کردیا ۔زخمیوں کو سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کےمطابق شبیراور اس کا بیٹا دلاورسیشن عدالت میں پیشی کےلیے ڈیفنس سی بلاک میں جارہے تھےکہ موٹر سائیکل سوار2افرادنےفائرنگ کردی، جس کے نتیجے میںدونوں شدید زخمی ہوگئے،انہیں سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ڈاکٹروں کےمطابق […]

نیا پاکستان بنانے والے کچھ نہیں بنارہے، وزیراعظم

نیا پاکستان بنانے والے کچھ نہیں بنارہے، وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والے کچھ نہیں بنارہے،خیبرپختونخوا میں موٹرے وے بھی ہم بنارہےہیں،کہیں تو منصوبوں پر آپ کا نام لکھ دیںکہ یہ آپ نے بنایا ہے۔ وزیر اعظم نے تاریخی مقام کٹاس راج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدیق الفاروق کا شکر یہ اداکیا اورکہا کہ یہی وہ […]

کسی کی ساری زندگی کی اسکروٹنی نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ

کسی کی ساری زندگی کی اسکروٹنی نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ

پاناما پیپرز کیس کی سماعت میں عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو پاناما لیکس پر محدود رہنے کا کہا تھا، کسی کی ساری زندگی کی اسکروٹنینہیںکر سکتے۔ ابھی طے ہونا باقی ہے کہ لندن فلیٹس کب خریدے گئے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ حضرت عمر ؓنے دو چادروں […]

وکلانے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں

وکلانے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں

لاہور کی سیشن کورٹ کےباہروکلاءنے ڈولفن فورس کےاہلکاروں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں ۔پولیس کے مطابق وکیل ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنارہے تھے،ڈولفن فورس کےاہلکاروں نےروکاتووکلانےتشدد کیا۔زخمی اہلکاروں کوطبی معائنےکیلئےاسپتال بھجوادیاگیا۔طبی معائنےکےبعدوکلاکےخلاف کارروائی کی جائےگی۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 37

پاکستانی خواتین انتہائی باصلاحیت اور ذہین ہیں،شہباز شریف

پاکستانی خواتین انتہائی باصلاحیت اور ذہین ہیں،شہباز شریف

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہےکہ پاکستانی خواتین انتہائی باصلاحیت اور ذہین ہیں۔انہوں نےاقوامِ عالم میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے نام کمایا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےان خیالات کااظہار ایوانِ اقبال لاہور میں انڈوومنٹ فنڈ کے حوالےسےمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔اجلاس میں خواتین کےحقوق کےتحفظ اورانہیں بااختیار اور ہنرمند بنانےکےحوالے سےاقدامات کا جائزہ لیاگیا۔شہبازشریف نےکہاکہپنجاب حکومت […]

راحیل شریف نے این او سی کیلئے رابطہ نہیں کیا، خواجہ آصف

راحیل شریف نے این او سی کیلئے رابطہ نہیں کیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سینیٹ کو بتایا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے 39اسلامی ممالک کی مشترکا فوج کے سربراہ کی حیثیت سے تعیناتی سے قبل این او سی کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا […]

راولپنڈی: کالج میں 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ، 1طالب علم ہلاک

راولپنڈی: کالج میں 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ، 1طالب علم ہلاک

راولپنڈی میں اصغر مال کالج میں 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ سے ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ راولپنڈی: (یس اردو نیوز) تھانہ بنی میں واقع اصغر مال کالج میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران صلح کرانے والا مری کا رہائشی بی ایس سی کا طالب علم […]

گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے

گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے

کراچی (یس اردو نیوز )ترجمان گورنر ہاﺅس نے کہاہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ پاکستان کے چیف جسٹس رہے اور ان کی پاکستان کیلئے بے شمار خدمات کے باعث انہیں 11نومبر 2016کو گورنر سندھ تعینات کیا گیالیکن عہدے کا […]

لاہور میں دفتر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

لاہور میں دفتر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

 لاہور: محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب کسنٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔ یس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب واقع نجی کنسٹرکشن کمپنی کے دو منزلہ دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، واقعے کے وقت دفتر میں 30 […]

فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ؛ جے یوآئی (ف) اور پیپلز پارٹی نے مخالفت کردی

فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ؛ جے یوآئی (ف) اور پیپلز پارٹی نے مخالفت کردی

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس کے دوران جے یوآئی (ف) اور پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی مخالفت کردی ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، جے یو […]

آج کے بچے ہم سے 100 گنا زیادہ ملک کی خدمت کریں گے، وزیراعظم

آج کے بچے ہم سے 100 گنا زیادہ ملک کی خدمت کریں گے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ بچے ملک کا مستقبل اور معمار ہیں جب کہ آج کے بچے ہم سے 100 گنا زیادہ ملک کی خدمت کریں گے۔ اسلام آباد میں اسکولوں کو نئی بسیں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بچے من کے سچے اور معصوم […]

کراچی سرکلر ریلوے کی زمین پر تجاوزات سے متعلق رپورٹ طلب

کراچی سرکلر ریلوے کی زمین پر تجاوزات سے متعلق رپورٹ طلب

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی سے سرکلر ریلوے کی زمینوں پر تجاوزات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایک ہفتے بعد تجاوزات کو ہٹانے کا کام شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ سندھ سیکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر ٹرانسپورٹ […]

سرگودھا میں 85 سالہ شخص نے 70 برس پرانی محبت کو پالیا

سرگودھا میں 85 سالہ شخص نے 70 برس پرانی محبت کو پالیا

سرگودھا: دل ہونا چاہیے جوان عمروں میں کیا رکھا ہے اب سرگودھا کے غلام فرید کو ہی لے لیں جسے 85 سال کی عمرمیں اپنی پہلی محبت یعنی رانی بی بی سے شادی کا موقع ملا تو ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ یس نیوزکے مطابق 7 دہائیاں قبل غلام فرید جھاوریاں کی رہائشی رانی بی بی […]

ٹیکسلا میں گھریلو تنازعے پربھانجے کے ہاتھوں خالہ سمیت 6 افراد قتل

ٹیکسلا میں گھریلو تنازعے پربھانجے کے ہاتھوں خالہ سمیت 6 افراد قتل

ٹیکسلا: تھانہ صدر کے علاقے میں گھریلو تنازعے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا گیا ہے جب کہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یس نیوزکے مطابق ٹیکسلا میں واہ کینٹ کے علاقے لوسر شرفو میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر اندھا دھند […]

پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے، نعیم الحق

پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے، نعیم الحق

نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے جب کہ امید ہے سپریم کورٹ جلد کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ نعیم بخاری نے دلائل مستند طریقے سے ختم کیے اور تمام […]

سپریم کورٹ کے حکم پر طیبہ پاکستان سویٹ ہومز منتقل

سپریم کورٹ کے حکم پر طیبہ پاکستان سویٹ ہومز منتقل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کے گھر تشدد کا نشانہ بننے والی بچی طیبہ کو پاکستان سویٹ ہومز منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے بچی کی ولدیت کے تمام دعویداروں کے بیانات قلمبند کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں طیبہ تشدد ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی […]