counter easy hit

مانٹریال میں غلط پارکنگ پر کھڑی گاڑی برف کی نکلی

کینیڈا کے شہر مانٹریال میں پولیس غلط پارکنگ پر کھڑی گاڑی کا چالان کرنے پہنچی تو وہ برف کی نکلی۔ کینیڈا کو برف کا دیس کہا جاتا ہے اور یہاں کے شہری برف سے کھیلنا خوب جانتے ہیں ابھی 20 فٹ لمبا اسنو مین Car in wrong parking made out of snow gets in Montrealپگھلا نہیں تھا کہ مانٹریال میں اتنی برف پڑی کہ گھر اور گاڑیاں سب نے سفید چادر اوڑھ لی۔

اس موسمی صورتحال میں برف سے ڈھکی ایک گاڑی کو غلط پارک دیکھ کر ایک پولیس والا رکا اور قانون کے مطابق اپنے ساتھی پولیس آفیسر کو بھی بلا لیا،اس کے بعد پولیس والوں کو پتا چل گیا کہ وہ بے وقوف بن چکے ہیں۔ یہ گاڑی نہیں برف ہی ہے ، پولیس نے برف سے گاڑی بنانے والے کیلئے ایک ٹکٹ تو جاری کیا مگر اس پر لکھا کہ یو میڈ آور نائٹ۔