counter easy hit

کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت پر رہائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: ہائیکورٹ احتساب عدالت کا رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جیل بھیجنے کا حکم دے: نیب کی درخواست

Captain (r) Safdar release on bail Challenge in Islamabad High Courtقومی احتساب بیورو نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت پر رہائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی، احتساب عدالت کا رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جیل بھیجنے کی استدعا کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت پر رہائی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرائی گئی۔ درخواست میں نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم کی رہائی کا حکم عدالت عالیہ دے سکتی ہے، احتساب عدالت کو کیپٹن صفدر کو جیل بھیجنا چاہیے تھا۔ درخواست میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور جج احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا۔ 9 اکتوبر کو احتساب عدالت نے کیپٹن (ر) صفدرکی ائرپورٹ سے گرفتاری کے بعد ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا تھا۔