counter easy hit

بشریٰ بی بی کا با برکت ساتھ ۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے کپتان کی انگلی پکڑ لی، اتنی تعداد میں ایم این ایز اور ایم پی ایز تحریک انصاف میں شامل ہوگئے کہ سابقہ شمولیوتوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

جھنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک)  عمران خان نے جھنگ ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کا مکمل طور پر صفایا کر دیا ۔ این اے 90، این اے 88، پی پی 82، پی پی 81، پی پی 78، پی پی 76اور پی پی 80 سے موجودہ و سابقہ ایم این ایز سمیت ایم پی ایز نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصہا کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے ارکان قومی اسمبلی نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔جھنگ سے ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور ایم این اے صاحبزادہ نذیر سلطان عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔صاحبزادہ نذیرسلطان نے 2013 کے انتخابات میں میں آزاد حیثیت سے جھنگ سے قومی اسمبلی کی نشست جیتی تھی۔ ذرائع کے مطابق موجودہ ایم این اے نذیر سلطان این اے 90،موجودہ  ایم این اے غلام بی بی بھروانہ این اے 88،موجودہ   اعظم چیلہ پی پی 82،سابقہ   غلام احمد گاڈی پی پی 81،سابقہ   شیخ یعقوب پی پی 78،سابقہ ایم پی اے مہر نواز بھروانہ پی پی 76،سابقہ ایم پی اے مہر اسلم بھروانہ آصف کاٹھیا پی پی 80 نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اراکین اسمبلی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ادھر این اے 135 اور 136میں مسلم لیگ نوازکوبڑا دھچکا لگا ہے سابق ٹاؤن ناظم ملک راشد صدیق کھوکھر کی قیادت میں چیئرمینوں کے وفد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکریڑی سابق ٹاؤن ناظم لاہور ملک راشد صدیق کھوکھر کی قیادت میں چیئرمین یونین کونسل 257واپڈٹاؤن ملک منظر عباس کھوکھر ،چیئرمین یونین کونسل 259ازمیر ٹاؤن میاں افتخار احمد آرائیں اور دیگر نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے بنی گالہ میں ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔