counter easy hit

لاہور سے چین جانے والی بس سروس بند ۔۔۔ مگر کیوں؟ ناقابل یقین وجہ سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لاہور سے چین جانیوالی بس سروس کو بند کر دیا۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بس سروس بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر تے ہوئے نجی بس کمپنی کو لیٹر لکھا ہے کہ بس سروس غیر منظور شدہ ہے، اسے لبرٹی مارکیٹ میں واقع ہوٹل سے چلایا جارہا ہے جو موٹر وہیکلز رولز1969کے رول نمبر 253کی خلاف ورزی ہے، اسے فوری طور پر بند کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق بس کمپنی غیرقانونی طور پر سروس چلا رہی تھی۔ پاک چائنہ بس سروس شروع ہو چکی تھ ، پہلی بس 34 مسافروں کو لیکر لاہور سے چین کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ لاہور سے بس 30 گھنٹوں میں چین کے شہر کاشغر تک گئی۔ لاہور سے کاشغر تک یکطرفہ کرایہ 13ہزار روپے ہے۔ مسافروں کو ناشتہ، کھانا، چائے وغیرہ مفت فراہم سروس بھی موجود تھی۔