counter easy hit

برطانیہ نے روسی انٹیلی جنس افسر اوراسکی بیٹی کو زہر دینے کا الزام روس پر لگادیا، وضاحت کیلئے منگل کی شب تک وقت بھی دیدیا

روس کو برطانیہ کی جانب سے ایک سابق ڈبل ایجنٹ (دو دشمن فریقوں کے لیے ایک ہی وقت میں کام کرنے والا جاسوس) پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملے کی وضاحت کے لیے منگل کی شب تک کا وقت دیا گیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں سابق ایجنٹ کو دیا گیا عسکری نوعیت کا اعصاب شکن مواد روس میں بنا ہے جبکہ امریکہ نے بھی اس واقعے میں روس کے ملوث ہونے کی تائید کی ہے اور نیٹو سے اسے ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے پارلیمان کو بتایا ہے کہ ’عین ممکن‘ ہے کہ انگلینڈ میں سابق روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو روس میں تیار کردہ فوجی گریڈ کے اعصاب کو متاثر کرنے والی کیمیائی مواد دیا گیا ہو۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ’عین ممکن‘ ہے کہ سیلسبری کے علاقے میں چار مارچ کو روس کے سابق ایجنٹ اور ان کی بیٹی یولیا کو اعصاب کو متاثر کرنے والی کیمیائی ایجنٹ دینے کا ذمہ دار روس ہے۔