counter easy hit

برسٹل واقعے پر انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس پر فرد جرم عائد

BRISTOL, INCIDENT, LEGAL, CRIMINAL, ORDER, EMPHASIZED, ON, ENGLISH, CRICKETER, BEN STOKES

BEN STOKES

برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس پر برسٹل واقعے کے حوالے سے ہنگامہ آرائی کی فرد جرم عائد کردی۔گزشتہ برس ستمبر میں بین اسٹوکس کو برسٹل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے بعد نائٹ کلب کے قریب جھگڑا کرنے پر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔انگلش آل راؤنڈر کو اسی واقعے کے بعد رات حوالات میں گزارنی پڑی تھی جس پرانہیں بغیر کسی الزام کے چھوڑ دیا تھا۔

بین اسٹوکس اس واقعے کے بعد ایشز سیریز میں بھی انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے البتہ انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے لیکن اب فرد جرم عائد ہونے کے بعد ان کی سلیکشن پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔برطانوی کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مطابق ستمبر میں ہونے والے واقعے کے ثبوت دسمبر میں موصول ہوئے ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد بین اسٹوکس سمیت 2 افراد پر بلوہ اور ہنگامہ آرائی کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔اگر بین اسٹوکس پر برطانوی کراؤن کورٹ میں مقدمہ چلتا ہے تو سرعام مار پٹائی کرنے پر انہیں 3 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے تاہم مجسٹریٹ کورٹ میں مقدمہ چلنے پر جرمانہ یا 6 ماہ قید ہوسکتی ہے۔بین اسٹوکس پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ان کا انٹرنیشنل کیریئر بھی خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ بین اسٹوکس پر برسٹل واقعے میں عائد ہونے والی فرد جرم سے آگاہ ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں بین اسٹوکس کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website