counter easy hit

بریکنگ نیوز: خوفناک ٹریفک حادثہ۔۔۔۔ محمود خان اچکزئی کے گھر سے المناک خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بھتیجے اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان کے فرزند ڈاکٹر سالنگ اچکزئی سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ڈاکٹر سالنگ اچکزئی پیر کی شپ اپنی گاڑی پراسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے کہ تربیلا غازی کے قریب کار بے قابو ہونے کی

وجہ سے انہیں حادثہ پیش آیا۔ جسکے نتیجے میں ڈاکٹر سالنگ اچکزئی شدید زخمی ہو گئے اور بعد ازاں دم توڑ گئے ۔ انکی ناگہانی وفات کی خبر ملتے ہی پورے شہر میں صف ماتم بچھ گئی ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات پون گھنٹہ تک جاری رہی۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔بدھ کو مولانا فضل الرحمن کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری سے ملاقات زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ہوئی جس میں ملک کی صورتحال اور اپوزیشن کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پی پی اپوزیشن کا حصہ ہے اور اپوزیشن کے ساتھ چلے گی۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا کہ موجودہ صورتحال میں تمام پارلیمانی گروپوں کی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک اس وقت بحرانوں کا شکار ہے اپوزیشن اہم کردار ادا کرسکتی ہے، دونوں رہنماو¿ں نے ان تمام امور پر باہمی دلچسپی کا اظہار کیا۔