counter easy hit

وزیر اعظم عمران خان کل دورہ لاہور کے موقع پر کیا بڑا کام کرنے جا رہے ہیں ؟ بریکنگ نیوز آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے، جہاں انہیں سو روزہ پلان پر حکومت پنجاب کی جانب سے بریف کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو نئے بلدیاتی نظام کےبارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی، وزیر بلدیات علیم خان
آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بلدیاتی مسودے پر بریف کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم پنجاب پولیس کے نظام کی بہتری کے لیے سابق آئی جی خیبر پختون خوا ناصر درانی سے بھی ملاقات کریں گے۔ناصر درانی پنجاب پولیس میں اصلاحات کےلیے بنائے گئے کمیشن کے سربراہ ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دورۂ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان پنجاب بھر کے ڈویژنل آفیسرز کے ساتھ ویڈیو لنک پر خطاب بھی کریں گے، بعد میں وہ پنجاب کابینہ کے ارکان سے بھی خطاب کریں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو 4 نئے ہیلی کاپٹر دینے کی پیش کش، معروف کاروباری شخصیت نے وزیراعظم ہاوس کے 4 پرانے ہیلی کاپٹرز کے بدلے نئے ہیلی کاپٹر دینے کی پیش کش کردی۔ تفصیلات کے مطابق اقتدار سنبھالنے کے بعد تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاوس کی تمام لگژری گاڑیاں،، ہیلی کاپٹرز اور دیگر قیمتی و غیر ضروری چیزیں فروخت کرنے کا اعلان اور فیصلہ کیا تھا۔ بعد ازاں حکومت کے اس اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے کئی گاڑیاں فروخت بھی کر دی گئیں۔ گاڑیوں کی فروخت سے حکومت کو کروڑوں روپے حاصل ہوئے۔ جبکہ حکومت نے وزیر اعظم ہاوس میں کھڑے غیر ضروری ہیلی کاپٹرز بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔
جن ہیلی کاپٹرز کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وہ کافی عرصے سے ناکارہ پڑے ہیں۔ اس حوالے سے اب ایک معروف کاروباری شخصیت نے وزیراعظم کو بڑی پیش کش کی ہے۔ معروف کاروباری شخصیت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو 4 نئے ہیلی کاپٹر دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔ کاروباری شخصیت نے پیش کش کی ہے کہ اگر انہیں وزیراعظم ہاوس میں کھڑے ناکارہ ہیلی کاپٹرز دے دیے جائیں، تو وہ بدلے میں 4 نئے ہیلی کاپٹرز دینے کو تیار ہیں۔ تاہم اس پیش کش پر وزیراعظم کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ قانون میں ایسی کوئی چھوٹ موجود نہیں، اس لیے عین ممکن ہے کہ وزیراعظم کاروباری شخصیت کی پیش کش کو قبول نہیں کریں گے۔ یوں وزیراعظم ہاوس میں کھڑے ناکارہ ہیلی کاپٹرز کی نیلامی ہی کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں پانی کی قلت ، ڈیم بنانے سے متعلق پالیسی ، سمیت اہم حکومتی منصوبوں پرصوبوں کواعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوموار کومشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ملک کے اہم معاملات پرصوبوں کواعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کالاباغ ڈیم،، دیامیر بھاشا ڈیم پرصوبوں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں اور ڈیموں ، پانی کی قلت سمیت دیگر اہم معاملات پرصوبوں کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ،وزرا خزانہ سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے واضح رہے سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق آئینی پٹیشن نمٹاتے ہوئے فوری طور پر دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم تعمیر کرنے کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔