counter easy hit

لڑکے ذہنی طور پر تیار اور مکمل فٹ ہیں، سرفراز احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ آسان نہیں ہے، تمام لڑکے ذہنی طور پر تیار اور مکمل فٹ ہیں۔

Boys are mentally prepared and completely fit, Sarfraz Ahmedنیوزی لینڈ اور پاکستان کا سیریز کا پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم نے میچ سے قبل آج بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ ویلنگٹن پہنچنے کے بعد بیشتر کھلاڑیوں نے گرانٹ لوڈن کی نگرانی میں جم ایکسر سائز بھی کیں۔ پریکٹس سیشن کے بعد ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی سی سی چیمپئن ہیں اور اس بات کا عملی مظاہرہ ہم نے اپنے کھیل کے ذریعےکرنا ہے۔

صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سرفراز نے کہا کہ ہماری ٹیم میں فخر زمان جیسے سرپرائز پیکیج بولنگ لائن میں بھی موجود ہیں جو یقیناً نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں اچھا پرفارم کریں گے۔ سرفراز نے کہا کہ بولنگ اٹیک ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے، حسن علی کی ٹیم میں موجودگی ہمارے اٹیک میں بہترین اضافہ ہے ۔ واضح رہے کہ کل ویلنگٹن میں گرین شرٹس نیوزی لینڈ کے خلا ف سیریز کا اپنا پہلا ایک روزہ میچ بیسن ریزرو میں کھیلے گی۔