counter easy hit

محمد عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش، تصویر سوشل میڈیا پر جاری

لاہور: قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر بچی کے والد بن گئے، خدا کی رحمت عطا ہونے پر سٹار کرکٹر نے ٹویٹر پیغام میں اظہار تشکر کیا ہے۔

Birth of the daughter of Mohammad Amir, the photo released on social mediaقومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو بڑی خوشی مل گئی، چیمپئن کرکٹر پہلے بچے کے باپ بن گئے۔ فاسٹ باؤلر نے ٹویٹر پیغام میں اپنے مداحوں کو بچی کی پیدائش کی خوشخبری دی۔ سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں محمد عامر نے بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ خدا کی رحمت گھر آنے پر بے حد خوش ہیں۔

View image on Twitter

واضح رہے برطانیہ میں موجود محمد عامر بچی کی پیدائش کے باعث ورلڈ الیون کیخلاف میچ کھیلنے سے معذرت کر چکے ہیں، پیسر انگلینڈ سے پاکستان نہ پہنچ سکے۔ اس حوالے سے ٹیم منیجر طلعت علی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ کاؤنٹی کرکٹ میں بھی مصروف ہیں اس لئے وہ سیریز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔