counter easy hit

بلاول، نانا اور ماں کے نقشِ قدم پر پورا اترنے میں کامیاب

Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

آکسفورڈ : پہلے نانا، پھرماں اور اب بیٹا۔ بلاول بھٹو زرداری نانا اور ماں کے نقشِ قدم پر پورا اترنے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے آکسفورڈ یونی ورسٹی سے ماسٹرز مکمل کرلیا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی والدہ سابقہ وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور نانا ذوالفقار علی بھٹو کی روایت برقرار رکھی۔

ماسٹرز کی تقریب میں شرکت کیلئے ان کی بہنیں بختاور اور آصفہ کے ساتھ انکی خالہ صنم بھٹو بھی موجود تھیں، بلاول کی کامیابی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے والد آصف زرداری اور فریال ٹالپر نے بھی انھیں مبارکباد کے پیغامات دیے۔