counter easy hit

ن لیگ کے گرد اقامے کی گھنٹی بج رہی ہے،اعتزازاحسن

Bells, ringing, around, PMLN, Ihtezaz Ahsan, Senior, Leader, PPP

Ihtezaz Ahsan, Senior, Leader, PPP

سینئیر قانون دان اور پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ اسپیکر ایازصادق کی جانب سے اسمبلیاں نہ چلنے کی بات لچھے دار ہے ،، ن لیگ کے اردگرد اقامے کی گھنٹی ٹن ٹن بج رہی ہے، انتخابات وقت پر ہوں گے ، امید ہے مسائل کا حل نکل آئے گا ۔چودھری اعتزازاحسن نے لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں کے حوالےسے اسپیکر ایازصادق کا حالیہ بیان لچھے دار ہے، ن لیگ والوں کا وطیرہ ہے کہ خفیہ ہاتھوں پر الزام عائد کرتے ہیں ، فوج ن لیگ کے خلاف سازش نہیں کر رہی ، عدلیہ سے بھی اسے ریلیف مل رہا ہے۔ان کا کہناتھاکہ نوازشریف کو اقامہ کیس میں نااہلی کے ساتھ سزا بھی ہونی چاہے، امید ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور مسائل کا حل جلد نکل آئے گا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے مکر جانے پر ہم نے حکومتی بل کی مخالفت کی تھی۔انہوں نے ملتان واقعے میں وکلاء کی جانب سے توڑ پھوڑ کی مذمت کی اور کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ یا چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کےپاس لے جانا چاہیے تھا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website