counter easy hit

‘‘پریانکا چوپڑا کی فطرت ایسی ہے کہ وہ دوسروں پر . . . ’’شادی سے قبل ہی بھارتی ماہرعلم نجوم نے نک جونس کو خبردار کردیا، وارننگ دیدی

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور اس حوالے سے تیاری بھی عروج پر ہیں تاہم اب انہیں نجومی نے خوشگوار زندگی گزارنے کا خلیہ بتا دیا ہے اور مستقبل کے حوالے سے پیشگوئی بھی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف اور ماہر علم نجوم سنجے جمانی نے نک جونز اور پریانکا چوپڑا کے مستقبل کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے نک جونز کو اداکارہ کی غالب طبیعت اور صاف گوئی سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔انہوں نے مزید کہا پریانکا چوپڑا اورنک جونز زمین اور پانی کی طرح ہیں جس طرح زمین اور پانی ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں اسی طرح یہ دونوں بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نک جونز کومیڈی ٹیشن کرنے کی ہدایت کی اور پریانکا چوپڑا کو بھی یوگا اور ورزش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا یہ سرگرمی پریانکا کو پرسکون رکھنے میں مدد کرے گی۔