counter easy hit

بالی وڈ کا چائلڈ سٹار نکلا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے جس شخص کو انوشکا نے پلاسٹک کی بوتل پھینکنے پر کھری کھری سنائی تھیں، وہ بالی وڈ کا چائلڈ سٹار نکلا، جو 90 کی دہائی میں شاہ رخ خان اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ بھی فلم میں کام کر چکا ہے۔

Becomes bollywood child starبالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو گاڑی میں سوار ایک شخص کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر ڈانٹنا اور ان کے شوہر ویرات کوہلی کو اس موقع کی ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے مسٹر اور مسز کوہلی کی کلاس لے لی۔ شائقین کو اس بات پر اعتراض ہے کہ انہوں نے اس موقع کی ویڈیو کیوں بنائی۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سنی کے نام سے مشہور ارہان سنگھ نے 1996 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘انگلش بابو دیسی میم’ میں کام کیا تھا، جبکہ وہ 1995 کی فلم ‘راجا’ اور 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دیکھ بھائی دیکھ’ میں بھی کام کرچکے ہیں۔جبکہ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پاٹ شالا’ میں بھی وہ شاہد کپور کے ساتھ ایک سکول طالبعلم کے روپ میں نظر آئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گاڑی میں سے پلاسٹک کی بوتل باہر پھینکنے پر ارہان سنگھ کو انوشکا شرما نے ڈانٹ پلادی تھی، جبکہ ویرات کوہلی نے اس موقع کی ویڈیو بنائی تھی، جسے بعدازاں انہوں نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا۔ویرات نے لکھا، ‘ہم نے ان لوگوں کو سڑک پر کچرہ پھینکتے ہوئے دیکھا اور ان کے ساتھ صحیح سلوک کیا، یہ لگڑری گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں لیکن ان کے پاس دماغ نہیں ہے، کیا یہ لوگ ہمارے ملک کو صاف رکھیں گے؟،ساتھ ہی انہوں نے لکھا، اگر آپ بھی ایسا کچھ غلط ہوتا ہوا دیکھیں تو بالکل یہی کریں اور آگاہی پھیلائیں۔