counter easy hit

بشریٰ بی بی سے درخواست ہے کہ عمران خان کو یقین دلائیں کہ اب وہ وزیر اعظم ہیں: مریم اورنگزیب

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی سےدرخواست ہےعمران صاحب کو یقین دلاتی رہیں وہ وزیراعظم بن چکے ہیں، عوام کا عمران خان پر اعتماد نہیں رہا، قوم مایوس ہونےکے بجائے گوگل پر حکومتی کارکردگی کی تلاش جاری رکھے، آج جھوٹ بولنے کا میڈی عمران خان کو جاتا ہے، ہمیشہ کی طرح ریس میں پہلے نمبر پر آنے فواد چوہدری آج ہار گئے،جھوٹ بولنے پر اسد عمر دوئم اور شاہ محمود قریشی سوئم نمبر پر رہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی 100 تقریب پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان 12ارب ڈالر سے متعلق بھی ابھی انہیں یقین نہیں کہ یہ چوری کاپیسا ہے؟ وزیراعظم اب دعوٰی کرتے ہیں منی لانڈرنگ کا 12ارب ڈالر بیرون ملک ہے،وزیراعظم بتاتےمنی لانڈرنگ کے200ارب ڈالربیرون ملک ہونےکاجھوٹ بولاتھا،وزیراعظم بتاتےنالائقی کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ میں35 فیصدکٹوتی ہوئی، وزیراعظم بتاتےکہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں67فیصد کمی ہوئی، وزیراعظم بتاتےنالائق ٹیم سےغیرملکی قرضے میں 900ارب کا اضافہ ہوا،وزیراعظم بتاتےمیری نالائق ٹیم کی وجہ سےڈالر تاریخ کی بلند سطح پرگیا، وزیراعظم بتاتےنالائق ٹیم کیوجہ سےزرمبادلہ کےذخائرکم ہوکر11ارب ڈالررہ گئے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جھوٹ کےمقابلےمیں ہمیشہ اول آنےوالےفوادچودھری ریس سےباہر ہوگئے، جھوٹ کےسخت مقابلے میں اسدعمردوئم اورشاہ محمود قریشی سوئم رہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا عمران خان پر اعتماد نہیں رہا، قوم مایوس ہونےکے بجائے گوگل پر حکومتی کارکردگی کی تلاش جاری رکھے،سو دن،100ناکامیوں کااصل حقائق نامہ مسلم لیگ(ن) کل جاری کریگی،ن لیگ کل بتائےگی پی ٹی آئی نےکتنےیوٹرن لیے،کتنی ناکامیاں حاصل کیں؟وزیراعظم اب کٹّے،دیسی مرغیوں،جھینگوں سے معیشت ٹھیک کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ قوم انتظار کرتی رہی کارکردگی کہاں ہے؟اس بارے میں کب بتائیں گے؟سو دن کی کارکردگی بتانے کے بجائے آیندہ 100 دن کا پروگرام دے دیا،آج سب سےزیادہ جھوٹ بولنےکامیڈل عمران خان کوہمیشہ کیطرح جاتا ہے۔