counter easy hit

سپین ، یوم پاکستان کے حوالے سے مشاعرے کا شاندار انعقاد ، امریکہ سے شاعرہ ریحانہ قمر کی خصوصی شرکت، شاہد لطیف گجر اور حافظ عبدالرزاق صادق کو مبارکباد بارسلونا

سپین ، یوم پاکستان کے حوالے سے مشاعرے کا شاندار انعقاد ، امریکہ سے شاعرہ ریحانہ قمر کی خصوصی شرکت، شاہد لطیف گجر اور حافظ عبدالرزاق صادق کو مبارکباد بارسلونا
بارسلونا(نمائندہ خصوصی، یوسف چوہدری) 23مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے بارسلونا میں ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی شاعروں سمیت امریکہ سے آئی ہوئی مہمان شاعرہ ریحانہ قمر نے خصوصی شرکت کی ، مہمان خصوصی سپین کے معروف نوجوان بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کی زیر صدارت بڑے قرطبہ ریسٹورنٹ پر منعقدہ مشاعرے کا آغاز اسٹیج سیکریٹری شفقت علی رضا نے یوسف چوہدری سے تلاوBARCELONA, PAKISTANI, AND, INTERNATIONAL, BROTHERHOOD, TOGETHER, AT, QURTABA, HALL, FOR, AZADI DAY, POETRY, EVENT, AIK, SHAM, REHANA, QAMAR, KE NAAMت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ( ص) کے زریعے کیا جس کے بعد معروف گلوکار جمی شیخ نے ملی نغمہ ” یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے ” پیش کر کے نعروں کی شکل میں داد وصول کی ، وقت کی کمی کے باعث مقامی شاعروں میں سے صرف افضال احمد بیدار ہی ایک نظم پیش کر سکے جبکہ مہمان شاعرہ ریحانہ قمر نے مشاعرے میں اپنے خوبصورت لب ولہجے سے کلام پیش کر کے داد وصول کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گلے شکوے کی بجائے یہ سوچنا چاہیے کہ ہم آج تک اپنے وطن پاکستان کو کیا دے سکیں ہیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری امانت حسین مہر نے کہا کہ یوم پاکستان کی مناسبت سے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد ہماری زبان اور کلچر کیلئے بہت مفید ہیں اور میری طرف سے پاکستانی کمیونٹیز کیلئے اپنی خدمات اور تعاون ہر ممکن جاری رہیگا ، سابق امیدوار قومی اسمبلی محمد اقبال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قراردادپاکستان کی منظوری ہی سب سے بڑی کامیابی تھی کیونکہ جس کے بعد ہی ہم آزاد پاکستان حاصل کر سکے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ سپین بھی ہمارے لیے دوسرا گھر ہے جہاں کی قدریں اور قوانین ہمارے لیے اتنی ہی محترم ہیں جتنی کہ ہمارے لیے پاکستان کی تہذیب اور کلچر ہے ، ہمیں چاہیے کہ ہم پاکستان کا سفیر بن کر جہاں تک ممکن ہو سکے ہموطنوں کیلئے کردار ادا کریں ، بعدا ازاں مقریرین سعید شاہ ، فرانس سے مہمان محترمہ سلطانہ اصغرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنے وطن سے ہزاروں میل دور بیٹھ کر تمام لسانی ، فروعی اور مسلکی اختلافات کو بھلا کر پاکستان کیلئے سب کا ملکر بیٹھنا ہی نظریہ پاکستان کی عکاسی ہے جس پر بارسلونا میں مقیم پاکستانی برادری خراج تحسین کے لائق ہے ، سوشلسٹ پارٹی سپین کے سیکریٹری امیگریش امور ہابئیر نے پاکستانی برادری کو مبارکباد پیش کی جبکہ میزبانی کے فرائض ادا کرتے ہوئے چوہدری شاہد لطیف گجر اور حافظ عبدالرزاق صادق نے فردا فردا مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، تقریب میں سماجی خدمات کے حوالے سے مختلف شخصیات کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں جس میں چوہدری امتیاز آکیہ نے مہمان خصوصی چوہدری امانت حسین مہرکو ، ریحانہ قمر نے چوہدری امتیاز آکیہ کو ، چوہدری امانت حسین مہر نے حافظ عبدالرزاق صادق اور چوہدری شاہد لطیف گجر کو بہترین انتظامی امور پر ، ارشاد اللہ بھٹی نے انگلینڈ سے آئے مہمان چوہدری احمد خان کو ، سعید شاہ نے سماجی خدمات پر محمد اقبال چوہدری کو ، چوہدری یاسر اقبال گجر نے فرانس سے آئی مہمان محترمہ سلطانہ اصغر کو ، میاں ممتاز دانش نے امجد ڈار کو خصوصی تعاون پر ، راجو الیگزینڈر نے شفقت علی رضا کو اور جوزفئن کرسٹینا ، شاہد لطیف گجر نے ریحانہ قمر کو یادگاری شیلڈز پیش کیں جبکہ امرہ ایسویسی ایشن کیطرف سے اشرف مغل نے چوہدری امانت حسین مہر کو سندھی ثقافت ٹوپی پیش کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔ مشاعرے میں امریکہ ، انگلینڈ اور فرانس کے مہمانوں سمیت بارسلونا سے کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی نمایندگان اور فیملیز نے شرکت کی ۔ آخر میں مشاعرے میں شریک تمام شرکاء کو منتظمین کیطرف سے بہترین اعشایئہ دیا گیا ۔ شرکاء کیطرف سے مشاعرے کے کامیاب انعقاد پر شاہد لطیف گجر کو مبارکباد جبکہ معروف صحافی و کمپئیر شفقت علی رضا کے مختلف شخصیات کو مزاحیہ چٹکلے بھی کھانے کی ٹیبلز پر لوگوں کو قہقے بکھیرنے پر مجبور کرتے رہے ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website