counter easy hit

بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کو چار صفر سے شکست دے دی

Barcelona beat Manchester City to four zero

Barcelona beat Manchester City to four zero

چیمپئنز لیگ کے میچ میں بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کو چار صفر سے شکست دے دی۔ آرسینل نے لڈو گور ٹس کو چھ صفر سے ہرادیا۔ ایک طرف میسی نے ہیٹ ٹرک کی تو آرسینل کے اوزل نے بھی ہیٹ ٹرک کر ڈالی ۔

اسپین میں جاریچیمپئنز لیگ کی جنگ میں میسی کا جادو سر چڑھ کر بولا۔میسی نے پے در پے تین گول داغے اور مانچسٹر سٹی کی سٹی گُم کردی۔ میسی کی اس ہیٹ ٹرک کے ساتھ نیمار کے ایک گول نےمانچسٹر سٹی کو چاروں شانے چت کردیا ۔

چیمپئنز لیگ کے معرکوں میں میسی کی یہ ساتویں ہیٹ ٹرک ہے ،بارسلونا کے میسی کے ساتھ ساتھ آرسنل کا ہیرو بھی سامنے آگیا ۔

لڈو گور ٹس کے خلاف میچ میں آرسنل کے میسٹ اوزل نے کیرئیر کی پہلی ہیٹ ٹرک کر کے تباہی پھیر دی ،اس میچ میں آرسنل نے حریف کو چھ صفر سے شکست دی ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website