counter easy hit

ملازمین میں خوشیاں بانٹنے والا بینک

ایک سرکاری ادارے کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے درمیان خوشیاں بانٹنے والا بینک قائم کر لیا ہے جو ملازمین کو مختلف پیکیجز بطور تحفہ پیش کرتا ہے۔

Bank to distribute happiness in employeesحیران کن اقدامات سے توجہ حاصل کرنیوالے ملک یواے ای میں نئی پیشرفت ادارے کی جانب سے اپنے ملازمین کیلئے خوشیاں بانٹنے والے بینک کا قیام ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی میں قائم خوشیاں تقسیم کرنیوالے بینک سے ملازمین کو کسی نئی فلم کے شو کے ٹکٹس، میوزیکل کنسرٹ کے ٹکٹس، دو تعطیلات اور ہر وہ چیز جو ملازمین کو خوش کرسکے یہاں سے حاصل کرسکیں گے۔

ادارے میں کام کرنیوالے ملازمین بہترین پرفارمنس دینے والے ملازم کا چناؤ اسے پوائنٹس دیکر کرتے ہیں جس ملازم کو جتنے پوائنٹس ملتے ہیں وہ بینک سے اتنی ہی  خوشی  حاصل کرنے کا حقدار ہوگا جب وہ ملازم مقررہ پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیگا تو ادارہ اسکے اکاؤنٹ میں اسکے مزاج کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکی دلچسپی کا سامان کریڈٹ کر دیتا ہے جسے ملازم ڈیبیٹ کر کے اپنی دلچسپی سے جڑی کوئی بھی خوشی حاصل کرسکتا ہے۔