counter easy hit

بنگلہ دیشی کرکٹر صابر رحمان کی ساتھی کھلاڑی مہدی حسن سے لڑائی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے قومی کرکٹر صابررحمان نے اپنی ہی ٹیم کے ساتھی کھلاڑی مہدی حسن کو جھگڑا ہونے پر تھپڑ جڑ دیا۔

Bangladeshi Cricketer Sabir Rehman Slapped Their Team mate Mehdi Hasanغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صابر رحمان اور مہدی حسن کے درمیان کسی بات پر بحث شروع ہوئی جس نے تلخ کلامی کی صورت اختیارکی اور پھر بات جھگڑے تک پہنچ گئی جس دوران صابر آپے سے باہر ہو گئے اور مہدی حسن کو تھپڑ رسید کر دیا تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچاﺅ کرایا۔ رپورٹ کے مطابق اس وجہ سے ہی صابر رحمان کو افغانستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شامل نہیں کیاگیا تھا اور اس میچ میں فتح کیساتھ افغانستان نے بنگلہ دیش کو تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا۔ ٹیم منیجر خالد محمود نے اس واقعے کو رپورٹ میں شامل نہیں کیا تاہم بی سی بی حکام کو اس کی خبر مل چکی ہے جو صابر کیخلاف کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں۔ واضح رے کہ صابر رحمان رواں برس کے آغاز میں ایک مقامی میچ کے دوران تماشائی کو تھپڑ مارنے کے جرم میں ڈومیسٹک پابندی کی سزا بھی بھگت رہے ہیں۔