counter easy hit

بحریہ ٹاؤن میرا منصوبہ تھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آصف عارف نامی شخص کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کا منصوبہ اس کے تھا جسے ملک ریاض نے دھوکے سے ہتھیا لیا تھا، یہ منصوبہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شروع کیا تھا، بحریہ فاؤنڈیشن نارتھ پاکستان انڈسٹریل کمپلیکس اور یونیکون انٹرنیشنل نے مل کر یہ منصوبہ شروع کیا تھا جو کہ چوری ہوگیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف عارف نامی شخص منظر عام پر آیا ہے جس کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن منصوبہ ملک ریاض کا نہیں بلکہ اسکا ہے، جسے ملک ریاض نے دھوکے سے ہتھیا لیا تھا، یہ منصوبہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شروع کیا تھا، بحریہ فاؤنڈیشن نارتھ پاکستان انڈسٹریل کمپلیکس اور یونیکون انٹرنیشنل نے مل کر یہ منصوبہ شروع کیا تھا جو کہ چوری ہوگیاملک ریاض وائس ایڈمرل (ر) جاوید اقبال کے بہنوئی کا پارٹنر تھا،وائس ایڈمرل (ر) جاوید اقبال نے ہی ملک ریاض کو مشاورت کے لیے منصوبے میں شامل کیا تھا۔ اس چیز کا فائدہ اپٹھاتے ہوئے ملک ریاض نے بحریہ فاؤنڈیشن نارتھ کے لیٹر بھی غیر قانونی طور پر استعمال کیا۔
آصف عارف کا مزید کہنا تھا کہ ملک ریاض نے یہ منصوبہ یعنی بحریہ ٹاؤن کا نام دھوکے سے اپنے نام کروایا، ایچ آر سی میں درخواست بھی جمع کروا دی ہے۔اس موقع پر آصف عارف کا کہنا تھا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ چیف جسٹس آف پاکستان اس تمام معاملے کا نوٹس لیں ، اس اسکینڈل کو منظر عام پر لانے میں اس لیے دیر اس لیے کی کیونکہ ہمیں کچھ وکلا نے مشورۃً بتایا تھا کہ ملک ریاض بہت طاقتور ہیں اور ہم ان کے خلاف کیس نہیں جیت سکیں،جب ملک ریاض کے ساتھ ہمارا معاہدہ طے ہوا تو بعد میں ملک ریاض نے بحریہ فاؤنڈیشن نارتھ کے لیٹرز بھی غیر قانونی طور پر استعمال کیا۔