counter easy hit

بہاولپور، پہلی کمشنر بہاولپورانٹرڈوی​ژن واوپن آرچری چیمپیئن شپ کا ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں آغاز

BAHAWALPUR, FIRST, COMMISSIONER, BAHAWALPUR, INTER, DISTRICT, ARCHERY, CHAMPIONSHIP, STARTED, REPORT, ZAHID AWANبہاولپور(زاہداعوان سے )پہلی کمشنر بہاولپورانٹرڈویژن واوپن آرچری چیمپیئن شپ کے شاندار مقابلے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں شروع ہوگئے، پہلے روز 30 اور50میٹر شوٹنگ رینج پر انٹرڈویژن جبکہ 70میٹر رینج پر اوپن مقابلے ہوئے۔ چیمپیئن شپ کاافتتاح ڈپٹی کمشنر بہاولپور رانا سلیم افضل نے ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب طارق محمود ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظرشاہ اوردیگر آفیشلز کے ہمراہ کیا۔ چیمپیئن شپ میں بہاولپور، لاہور، ملتان، راولپنڈی، سرگودہا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن کی مرد وخواتین آرچری ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ 70میٹر اوپن کیٹگری میں پنجاب بھر سے پروفیشنل وامیچور آرچرز مجموعی طور پر 60مرد وخواتین کھلاڑی شریک ہیں۔ ڈی اوسپورٹس منظرشاہ نے بتایا کہ تمام کیٹگریز کے فائنل مقابلے 4 فروری بروز اتوار ہوں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر بہاولپور کیپٹن (ر) ثاقب ظفر ہوں گے جوکہ نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے آرچرز میں انعامات تقسیم کریں گے۔

BAHAWALPUR, FIRST, COMMISSIONER, BAHAWALPUR, INTER, DISTRICT, ARCHERY, CHAMPIONSHIP, STARTED, REPORT, ZAHID AWANBAHAWALPUR, FIRST, COMMISSIONER, BAHAWALPUR, INTER, DISTRICT, ARCHERY, CHAMPIONSHIP, STARTED, REPORT, ZAHID AWANBAHAWALPUR, FIRST, COMMISSIONER, BAHAWALPUR, INTER, DISTRICT, ARCHERY, CHAMPIONSHIP, STARTED, REPORT, ZAHID AWANBAHAWALPUR, FIRST, COMMISSIONER, BAHAWALPUR, INTER, DISTRICT, ARCHERY, CHAMPIONSHIP, STARTED, REPORT, ZAHID AWAN