counter easy hit

غلط شہرت والے کو عدلیہ میں نہیں رہنے دوں گا،منصور علی شاہ

bad-named-judges-will-not-allow-to-prceed-further-cheif-justice-lhr-hc-justice-mansoor-ali-shah

bad-named-judges-will-not-allow-to-prceed-further-cheif-justice-lhr-hc-justice-mansoor-ali-shah

لاہور(نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ غلط شہرت رکھنے والے کو عدلیہ میں نہیں رہنے دیا جائے گا،جتنی تنخواہیں عدلیہ میں ملتی ہیں کسی اور ادارے میں نہیں ،رجسٹرار غلط ہوا تو وہ بھی اسی طرح فارغ ہو گا جیسے کوئی مالی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ کی جانب سے ہائی کورٹ کےا فسران اور ملازمین کے اعزاز میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں عید ملن تقریب منعقد کی گئی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ وہ عدلیہ کے ہر شخص کی عزت کرتے ہیں،مگر غلط شہرت والا کوئی بندہ عدلیہ کا حصہ بن کرنہیں رہ سکتا۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ عدالت عالیہ کی نوکریاں آسانی سے نہیں ملتیں،جتنی تنخواہیں عدلیہ میں ہیں کسی اور ادارے میں نہیں ۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ اوپر اورنیچےوالوں میں فرق نہیں سمجھتے ،رجسٹرار غلط ہوا تو اسےبھی فارغ کردیا جائے گا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website