counter easy hit

جسم سے بغیر بجلی کے بلب روشن کرنے والا بچہ

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ کے حیرت انگیز باصلاحیت بچے نے دنیا کے بڑے بڑے انجینئرز کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ ابو طاہر بغیر بجلی کے جسم کے کسی بھی حصے سے ایل ای ڈی بلب روشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Baby to light the bulb from body without electricityبھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے رہائشی نذیر اپنے 9 سالہ بیٹے ابو طاہر کے ہمراہ بازار سے ایل ای ڈی بلب خرید کر لائے اور انہوں نے کمرے میں لگانے کے لیے انتظامات مکمل کیے تو ایک لمحہ ایسا آیا جب سارے گھر والے حیرت سے طاہر کی طرف دیکھنے لگے۔

والد کا کہنا ہے کہ بلب جب طاہر کے ہاتھ میں پکڑایا تو یک دم بغیر کسی بجلی کنکشن کے وہ روشن ہوگیا، پہلے تو میں نے اسے نظر انداز کیا مگر جب دوبارہ یہی عمل ہوا تو حیران رہ گیا کیونکہ یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی، اہل خانہ نے اس سارے عمل کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگ جوق در جوق دور دراز علاقوں سے بچے سے ملاقات کیلئے کیرالہ آنے لگے۔